پداپلی:31؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
خوردنی تیل پیاکٹوں کو کم وزن کے ساتھ فروخت کرنے کی شکایت پرمحکمہ اوزان و پیمانہ جات و ویجلنس کے عہدیداروں نے مختلف دوکانوں پر دھاوے کرکے بدعنوانیوں کاپتہ چلایا۔
پداپلی کے گاہکوں کی شکایت پریہ دھاوے کۓ گۓ۔ ٹاون کے مختلف علاقوں میں 250 ملی لیٹر تیل کو 500 ملی لیٹر کے سائز کی پیاکٹوں میں ڈال کر فروخت کی عام شکایت تھی۔
دھاوے کے دوران500 ملی لیٹر تیل کو 1000 ملی لیٹر کی پیاکٹوں میں ڈال کر فروخت کرنے کاعہدیداروں نے پتہ چلایاجس کےذریعہ دوکاندار صارفین کو دھوکہ دے رہے تھے۔اس موقع پر وزن میں کمی کا بھی پتہ لگالیا گیا۔15 کیلو وزنی تیل کے ڈبوں کے حجم میں بھی کمی دیکھی گئ۔
مختلف تیل کے ڈبوں پر برانڈ کمپنیوں کے اسٹکرس چسپاں کرتے ہوئے گاہکوں کو قسم قسم کے آفرس دیتے ہوۓ ان کی آنکھوں میں دھول جھونکھ رہے تھے۔ان کمپنیوں پر محکمہ کی جانب سے مقدمات درج کئے گئے۔فریڈیم سن فلور آئیل‘ متیلس آکٹیو پامولیو آئیل‘ فرائیڈ ے سن فلو ر آئیل‘ سن اسٹار ریفانڈ آئیل سے منسوب تیل کےڈبو ں کو ضبط کرکے خاطیوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔اور دستیاب رسد کومہر بند کردیا گیا۔
اس موقع محکمہ اوزان و پیمانے جات کے اسسٹنٹ کمشنر کے وجئے ساردھی،ضلعی عہدیدار برائے محکمہ اوزان و پیمانے جات ،پدا پلی وشویشوراور دیگر موجود تھے۔
