دہلی:28؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
دہلی اور گروگرام کو ملانے والی نیشنل ہائی وے248-BB- ، دوارکا ایکسپریس وے پر زیر تعمیر ایلیویٹڈ روڈفلائی اوور کاسلاب کا ایک حصہ اتوار کی صبح منہدم ہوگیا
جس کی وجہ سے بہت سے افراد کے دب جانے کا خدشہ ہے۔اس حادثے کےوقت 10 سے 12 مزدورکام کر رہے تھے۔ جن کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حادثے کے بعد پولیس اور این ایچ اے آئی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ یہ حادثہ دولت آباد اور باجگھیڈا کےکے درمیان پیش آیا پولیس کے مطابق یہ حادثہ صبح 7.30 بجے کے قریب پیش آیا۔

صبح تیز آواز کی آواز سن کر لوگ موقع پر پہنچے اور دیکھا کہ زیر تعمیر فلائی اوور کا سلاب نیچے گر گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ گروگرام سے لے کر دہلی میں دوارکا تک ایلیویٹیٹڈ فلائی اوور تعمیر کیا جارہا ہے
پولیس نے باچاؤ اور راحت کاری کام شروع کردیا ہے۔خدشہ ہے کہ ملازمین بلندی سے گرے ٹکڑے کے نیچے دب گیے ہیں۔ حادثے کی جگہ
پولیس فورس کی ایک بڑی تعداد تعینات کردی گئی ہے۔ چاروں اطراف سے بیرکیڈنگ کی جارہی ہے۔ یہ واقعہ گروگرام کے سیکٹر 106 دولت آباد کے قریب پیش آیا ہے۔
واضح رہےکہ مرکزی وزیر نتن گڈکری دوارکا ایکسپریس وے کی تعمیر کا معائنہ کرنے کے کچھ دن قبل ہی دہلی سے آئے تھے۔ اس نے گروگرام کے کھرکیڈولہ سے دہلی جانے والی بس کے ذریعہ دوارکا ایکسپریس وے کا معائنہ کیا۔ عہدیداروں کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ کام کی عاجلانہ تکمیل عمل میں لائیں
