رہائشی کمپیوں میں آگ لگنے کا واقعہ۔ایک شخص زندہ جل گیا

بین الریاستی تازہ خبر

عادل آباد:29؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
عادل آباد ضلع میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص لقمہ اجل ہوگیا جبکہ دیگر کچھ افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق تلنگانہ ریاست کے عادل آباد ضلع میں بھیم پور منڈ ل کے پپلا کوٹی بیراج کے تعمیراتی عملہ کےرہائشی کیمپ ( عارضی پناہ گاہوں)میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے ایک شخص زندہ جل گیا اس حادثہ میںتین ٹپر گاڑیاں اور دوسرے ٹرایکٹر اور موٹر سیکل گاڑیاں‘ اور دیگر ساز و سامان بھی آگ کی نظر ہوگیا۔ جس کی وجہ سے بھاری نقصان ہوا ہے

مقامی افراد کے مطابق رہائشی کیمپ میں کھانے پکانے کے دوران ایک چھوٹا سا پکوان گیاس کا سلنڈر پھٹ پڑا جس کی وجہ سے وہاں ذخیرہ کردہ ڈیزل کو آگ لگ گئی اور تیز آگ کے شعلےبھڑک اٹھے جس کے بعدتمام مزدوروں کے رہائشی کیمپوں کو اپنی لپٹ میں لے لیا جس کے ساتھ ہی مزدورجان بچانے اپنی جان ہتھیلی میں لئے دوڑ پڑے۔

آگ تیزی کے ساتھ پھیلنےکی وجہ سے مزدروں کے عارضی پناہ گاہیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔مقامی افراد نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی ‘ فائر بریگیڈ عملہ کےپہنچنے تک تمام رہائشی کیمپ جل کر خاکستر ہوچکی تھیں۔ فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کو پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔
حادثہ میں فوت ہوجانے والے شخص کی شناخت ہونا باقی ہے اس حادثہ میں متاثر ہونے والے تمام تعمیراتی کاموں کے مزدور جوعارضی کیمپوں میں مقیم تھے