دوبہنوں سے ایک ساتھ محبت ۔ ایک ساتھ شادی۔آج کے نوجوان کا کارنامہ

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآبا18؍جون
(زین نیوز)
انوکھی شادیوں اوربیک وقت دو بہنوں سے شادی کے واقعات میں اضافہ ہوتاہی جارہا ہے گذشتہ دوماہ کے اندر تلنگانہ ریاست کے بشمول دیگرریاستوں میں بیک وقت دو بہنوں سے شادی کے کئی ایک واقعات منظر عام پر آئے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ تلنگانہ ریاست کے سابق متحدہ ضلع عادل آباد کا ہے جہاں دولہا دو بہنوں سے محبت کرتا تھا سرپرستوں کی رضا مندی کے بعد ایک ہی منڈپ میں شادی رچا لی۔

تفصیلا ت کے مطابق ضلع عادل آباد کے اُوٹنور منڈل کے موضع گھنا پور سے تعلق رکھنے والا ارجن نامی نوجوان ٹیچرس ٹریننگ تکمیل کے بعد گھر میں رہ رہا تھا اس دوران وہ اپنی پھوپی زاد بہنوں سے محبت کرنے لگا۔

جن میں اوشا رانی اسی موضع سے تعلق رکھتی تھی جبکہ اورلڑکی ’’سوریہ کلا‘‘ شنبھو گڑم موضع سے تعلق رکھتی ہے ارجن نے ان دونوں سے گذشتہ تین سال سے محبت کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اوراس نے اپنی محبت کے راز کو فاش ہونے سے بچائے رکھا ۔

تاہم اس نے اپنی لو اسٹوری کا شادی کے ذریعہ خاتمہ کرنے کا ارادہ کرلیا اور ایک ماہ قبل اس نے دونوں لڑکیوں سے محبت کا اعتراف اوردونوں لڑکیوں سے شادی کرنے کا تینوں خاندانوں کے سامنےکراظہار کیا

جس کے بعد سرپرستوں نے اس معاملہ کو موضع کے بزرگوں اور ذمہ داروں سے رجوع کیا ۔سوریہ کلا ‘ اور اُوشا رانی کے سرپرستوں نے اپنی لڑکیوں کو ارجن کے ساتھ شادی کرنے پر رضا مندی کا اظہار کرنے پر موضع کے ذمہ داروں نے دونوں بہنوں کی شادی کی اجازت دے دی۔

 

یہ بھی پڑھیں : ایسی شاندار موت کہ زندگی بھی رشک کر اُٹھے

 

اس ماہ کی14؍تاریخ کو دونوں بہنوں کی شادی قبائلی رسم ورواج کے مطابق ارجن کے ساتھ ایک ہی منڈپ میں انجام پائی۔تاہم یہ واقعہ تاخیر سے منظر عام پر آیا ہے جسکی تصاویراور ویڈیوز سوشیل میڈیا میں تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے