لوگ پیٹ کاٹ رہے ہیں ، مودی سرکار جیب کاٹ رہی۔راہل۔پرینگا

تازہ خبر قومی

کسی دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوتا ہے تو یہ خبر بن جاتی
نئی دہلی : 18 جون
(زین نیوز)
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اورجنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے آج پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایاانھوںنے ایک ٹویٹ میںکہاکہ ملک کے عوام کو مہنگائی کی دوہری لہر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل سے لے کر خوردنی تیل اور دالوں تک سب کچھ مہنگا ہو گیا ہے

مرکز ی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال ایسی ہوچکی ہے جس دن ایندھن کی قیمتیں نہیں بڑھتی ہیں وہ ایک خصوصی دن ہوتا ہے اور اس پر خبربنتی ہے راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "مودی حکومت کی ترقی یہ ہے کہ اگر کسی دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوتا ہے تو یہ اور بھی بڑی خبر بن جاتی ہے۔اور” کہا کہ مودی حکومت لوگوں کو ٹھگ رہی ہے۔

 

پرینگا گاندھی نے کہاکہ "کورونا بحران کے دوران عوام نے امید کی تھی کہ حکومت انہیں ریلیف دے گیلیکن حکومت ان کے لئے ایک” تکلیف دہ اسکیم "لے کر آئی ہے۔ سال 2021 میں اب تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 52 گنا اضافہ ہوا ہے۔ سرسوں کا تیل ، ریفائنڈ ،، ارہر، مونگ دال اور چینی کی قیمتوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔ لوگ پیٹ کاٹ رہے ہیں ، مودی سرکار عوام کی جیبیں کاٹ رہی ہے

انھوں نے کہاکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر سبزیوں اور کھانے پینے کی دیگر اشیا پر دیکھا جاسکتا ہے۔ ملک میں بہت ساری جگہوں پر پیاز ، مٹر ، ککڑی جیسی سبزیوں میں 15 سے 20 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ سبزی منڈیوں میں 25 روپے میں فروخت ہونے والا پیاز اب 40 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے