شتابدی ایکسپریس ٹرین میں آگ لگ گئی۔ہفتہ میں دوسرا واقعہ

تازہ خبر قومی

دہلی سے لکھنؤ جانے والی ہائی پروفائل شتابدی ایکسپریس ٹرین میں آگ لگنے کا واقعہ
غازی آباد:20؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
آج صبح دہلی سے لکھنؤ جانے والی ہائی پروفائل شتابدی ایکسپریس ٹرین کو ہفتہ کے روز الصبح غازی آباد اسٹیشن پر ریلوئے اسٹیشن پر آگ لگ گئی اس واقعہ میں کسی کے زخمی یا جانی نقصان کے اطلاع نہیں ہے ۔تمام مسافر سلامت ہیں یہ

واقعہ آ ج صبح6:45 کے قریب پیش آیا۔آگ لگتے ہی امدادی ٹیمیں  پہنچ گئیں اور باقی کو چ کو ٹرین سے الگ کرد یا گیا ہے ۔ ٹرین میں آگ لگنے سے متعلق اطلاع پر محکمہ فائر فائر کو فوری طور پر آگاہ کردیا گیا۔ ٹرین کو آگ لگنے کے واقعہ کے ساتھ ہی ایک گھنٹہ سے زیادہ کے لئے غازی آباد اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔

 

محکمہ فائر کی ٹیم پہنچ کر سخت کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیااور ٹرین کی سامنے والی بوگی سامان سے نکالا جارہا ہے۔تاہم ہائی پروفائل شتابدی ایکسپریس ٹرین کے سامان بوگی میں آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔

شمالی ریلوے کے چیف ریلیشن آفیسر دیپک کمار نے بتایا ، "ٹرین کے جنریٹر کوچ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور لکھنؤ جنکشن تک کا سفر جاری رکھنے کے لئے متاثرہ کوچ کو باقی ٹرین سے علیحدہ کردیا گیا ہے‘
ریلوئے عہدیداروں نے بتایاکہ آ گ لگنے کی ابھی وجوہات کاپتہ نہیں چلا ہے تاہم عہدیداروں نے واقعہ سے متعلق تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ میں شتابدی ایکسپریس جیسی ٹرین میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل دہلی سے دہلیون جارہی شتابدی ایکسپریس کی بوگی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

حال ہی میں ، ہریدوار کے قریب دہلی-دہرادون شتابدی ایکسپریس کی سی 5 بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔ تاہم آگ لگنے کے اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں تھا ۔ ریلوے کے عہدیداروں نےبتایا تھا کہ شارٹ سرکٹ کے باعث دہرادون شتابدی ایکسپریس کو آگ لگ گئی۔