جگتیال:19؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
تلنگانہ ریاست میں طلباء پر کورورنا کا قہر جاری ہے گذشتہ کچھ دنوں سے ریاست کے مختلف اضلاع میں اقامتی اسکولوں کے علاوہ سرکاری اسکولوں کے طلباء کورونا سے متاثر ہورہے ہیں۔
آج تلنگانہ ریاست کے ضلع جگتیال مستقر بھاونی نگر میں واقع محکمہ سوشل ویلفیئر گرلزاقامتی اسکول میں 19طلباء کورونا سے متاثر ہوئے ہیںجس کے بعدعہدیداروں نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے اسکول کے تمام طلباء‘ اور اساتذہ کا کورونا ٹسٹ کروایا ہے
اقامتی اسکول میں 200 طلبہ ہیں جن میں سے 20طلبہ گذشتہ دو دنوں سے بخار میں مبتلا ہے جس کے بعد آج اسکول انتظامیہ
نے میڈیکل کیمپ کا انعقاد لاکر طلباء کے کورونا ٹسٹ کروایا جس میں19 طلبہ کی رپورٹ مثبت آئی ہے
ضلع ڈپٹی ڈی ایم اینڈ ایچ او مسٹر ڈاکٹر جئے پال ریڈی نے طلباء کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدق کی ہے‘ دیگر طلباء کے بھیٹسٹ کیے جارہے ہیں ایسا بھی امکان ہے کہ دیگر طلباء بھی کورونا مثبت پائے جاسکتے ہیں
اقامتی اسکول میں 200 طلبہ ہیں ضلع کلکٹر جی روی نے بتایا کہ کورونا سے متاثر ہونے والے طلبہ کو ہاسٹل میں ہی ایسولیشن میں رکھا جائے گا۔ ضلع کلکٹر نے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ڈی ایم اینڈ ایچ او کو ہدایت دی ہے
وہیں انھوں اولیائے طلباء سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو لیکر گھبرائیں نہیں اور کسی قسم کے خوف و پریشانی کا
شکار نہ ہوں
اقامتی اسکول کے طلبہ کی رپورٹ مثبت آنے پر اسکول انتظامیہ نےاسکول کو مکمل طور سانیٹائز کیا گیا صاف صفائی بھی انجام دی گئی ہے
واضح رہے کہ گذشتہ دن جگتیال ضلع کے سارنگا پور منڈل کے رنگار پیٹا موضع کے ایک اسکول میں ایک مدرس اور طلباء بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے
