دیوبند میں مسجد کی جائیداد پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش

تازہ خبر قومی

یس ڈی ایم کو ایک شکایتی مکتوب

دیوبند، 6؍ جون
(رضوان سلمانی)
دیوبند کی ایک مسجد کی جائیدا د پر چند لوگوں کی جانب سے قبضہ کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بعد مسجد کی کمیٹی نے چار افراد کے خلاف ایس ڈی ایم دیپک کما ر کو ایک شکایتی مکتوب دیا ہے ۔مسجد کی کمیٹی نے ملزمان پر ماحول کو بگاڑنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

واضح ہو کہ محلہ دیوان کے قریب واقع مسجد قاضی شہر کی قدیم مساجد میں سے ایک ہے اس مسجد کی کمیٹی اور اس کے متولی انجم صدیقی نے ایس ڈی ایم کو ایک شکایتی مکتوب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر کے چار لوگوں نے مسجد ایک حصہ پر قبضہ کررکھا ہے ۔ جس کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسجد کے ایک حصہ میں زبردستی اپنی پرانی کتابیں رکھ کر قبضہ جمارکھا ہے ۔

شکایتی مکتوب میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ کل 5؍جون ملزمان نے مسجد کے ایک حصہ میں رکھی ہوئی مذہبی کتابوں کو اپنی ملکیت بتایا اور ساتھ ساتھ اس جگہ پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن اس کی اطلاع ملتے ہی کمیٹی کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے جب قبضہ کرنے کے خلاف احتجاج کیا تو ملزمان نے ان کے ساتھ جھگڑنا شروع کردیا۔

کمیٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ مسجد کے ایک حصہ پر قبضہ کرنے والوں نے ان کے خلاف کوتوالی میں تحریر دی ہے جس کی وجہ سے اس علاقے کا امن وسکون خطرہ میں پڑ گیا ہے ۔شکایتی مکتوب دینے والوں میں مسجد کے متولی انجم صدیقی ،نجم صدیقی،سعود احمد،سید حارث،انصار مسعودی،مستقیم،منصو ر اعظم ویگر افراد موجود رہے ۔