نوپور شرما اور نوین کمار جندال پر بغاوت کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے۔ یاسمین فاروقی

تازہ خبر قومی

نئی دہلی:6؍جون
(پریس ریلیز)
۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کی قومی جنرل سکریٹری یاسمین فارقی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی کارکنان نوپور شرما اور نوین کمار جندال کو بین الاقوامی برادری کے سامنے بھارت کو بدنام کرنے کے جرم میں بغاوت کا مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے۔

نوپور شرما کے گندے، تضحیک آمیز اور ناگوار بیان نے مسلم ممالک سے سخت اور منفی ردعمل کو مدعو کیا ہے، جس سے بی جے پی نوپور شرما اور نوین کمار جندال کو پارٹی سے معطل کرنے پر مجبور ہوئی ہے۔ حالیہ برسوں میں ہندوستان میں سنگھ پریوار کی حکمرانی میں پنپنے والی واحد سرگرمی فرقہ وارانہ پولرائزیشن، تعصب اور نفرت ہے۔

دلتوں اور اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور مظالم ڈھانے میں ملوث افراد کو انتظامیہ اور بیوروکریسی میں اعلی عہدوں سے نوازا جاتا ہے۔ جو لوگ مسلمانوں کے غموں پر ہنستے رہے تھے اور لطف اندوز ہورہے تھے وہ اب نفرت پھیلانے والوں کے خلاف انعام کے بدلے تعزیزی کارروائی کرنے پر مجبور ہیں۔

یہ ایک اچھی علامت ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری یاسمین فاروقی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سنگھ پریوارکے فاشسٹوں کو یہ احساس ہوکہ ان کی نفرت انگیزی اور نسل پرستی ملک کو تباہ کررہی ہے، لہذا وہ اپنے انشقاق پسند سرگرمیوں کو ختم کردیں۔