دو لڑکیاں زخمی
جے پور:۔یکم؍اکٹوبر
(زین نیوز ڈیسک)
راجستھان کے جے پورتیزاب پھینکنے کا ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو جے پور کے سنگانیر علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص نے دو لڑکیوں پر کیمیکل پھینکنے کی واردات کو انجام دیا اور پھر موقع سے فرار ہو گئے۔ اس حملہ میں دونوں لڑکیاں زخمی ہو گئیں۔
موصولہ اطلاع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص آیا اور دونوں لڑکیوں پر کیمیکل سے بھری بوتل پھینک کر بڑی تیزی سے فرار ہو گیا۔ اس سے پہلے کہ لڑکیاں کچھ سمجھ پاتی، ان کے چہرے اور جسم پر جلن کا احساس تھا۔ اسی وقت شور مچانے پر آس پاس کے لوگوں نے مدد کی اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔
اس معاملے میں معلومات دیتے ہوئے جے پور پولیس نے کہا کہ کیمیائی حملے میں زخمی ہونے والی دونوں لڑکیوں کو علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ فی الحال دونوں خطرے سے باہر ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ملزم کی شناخت ہونے کے بعد انہیں جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
Rajasthan | Two girls were injured after a man on a bike threw chemical at them in Jaipur's Sanganer area. They were rushed to hospital & are out of danger. Efforts underway to identify the accused: Jaipur police
— ANI MP/CG/Rajasthan (@ANI_MP_CG_RJ) October 1, 2022
اس سے قبل بھی راجستھان کے الور ضلع کے بھیواڑی کے کشن گڑھباس تھانہ علاقہ میں ایک 16 سالہ نابالغ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق آٹھویں جماعت کی طالبہ کی ویڈیو سامنے آئی جس میں اس کے ساتھ ظلم کیا گیا۔ اس کے بعد ملزم بار بار متاثرہ کے ساتھ غلط کام کرتا رہا۔ یہی نہیں، ملزم نے طالبہ کو بلیک میل کیا اور اس سے رقم بھی بٹوری۔ لیکن، جب متاثرہ نے دوبارہ رقم دینے سے انکار کیا تو ملزم نے متاثرہ کی غلط ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی
یہاں، حال ہی میں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 2021 میں راجستھان میں عصمت دری کے 6,337 کیس درج ہوئے، جو کہ ملک میں سب سے زیادہ ہے۔
اس کے بعد ایم پی اور یوپی کا مقام آتا ہے۔ راجستھان پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار ریاست کے لیے زیادہ تھے، کیونکہ یہ جرائم کی حوصلہ افزائی نہیں کرتی اور مقدمات کے آزادانہ اور منصفانہ اندراج کی پالیسی کو سختی سے نافذ کرتی ہے۔
