شیواجی ایک عظیم ہستی‘ مجسمہ کی نقاب کشائی اعزاز اور خوشی کی بات۔رکن اسمبلی
مولانا ابوالکلام آزاد مینار کے تعمیر میں تعصب و تنگ نظری کا مظاہرہ
جگتیال19؍فروری
(زین نیوز)
چھترپتی شیواجی مہاراج کی یوم پیدائش کے موقع پر آج شہر جگتیال کے وارڈ نمبر 29میں مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر ایم سنجے کمار او ر صدر نشین بلدیہ مسز بوگا شروانی کے ہاتھوں شیواجی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی ۔مذکورہ مجسمہ کی رحمت پورہ روڈ چوراستہ پر تنصیب عمل میں لائ گئ جووارڑ نمبر 29 میں واقع ہے۔
واضح رہے کہ باقاعدہ بلدیہ کی جانب سے کونسل میں قرار منظور کرتے ہوئے بلدیہ کی جانب سے 29؍وارڈ میں شیواجی کے مجسمہ کی تنصیب عمل میں لائی گئی اور رکن اسمبلی ‘ صدر نشین بلدیہ اور کونسلر س کی موجودگی میں افتتاحی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیااس موقع پر اُنھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ایم ایل اےڈاکٹر ایم سنجے کمار نے کہاکہ یہ اُن کےلئے بڑے اعزاز اور خوشی کی بات ہے کہ شیواجی جیسی ایک عظیم ہستی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کا موقع ملا جو ایک بہادر اور سورماتھے۔
اس پروگرام میں میونسل وائس چیئرمین گولی سرنیواس ڈاکٹر بوگا پراوین‘ گٹو ستیش‘کونسلرس توٹا ملکا ارجن‘ بوڈلہ جگدیش‘ آوری شیوا کیسر ی بابو‘ آنند راؤ‘بالے شنکر‘ سمنڈلہ سرنیواس‘کوتور ی شیکھر‘ ڈش جگن‘ ایم پون‘کے علاوہ وارڈ یوتھ ممبران موجودتھےگذشتہ دو سالوں میں شہر جگتیال میں پانچ سے زائد مجسموں کی تنصیب عمل میں لائی گئی ہے۔

سال گزشتہ بھی رکن اسمبلی کے ہاتھوں ہنمومان واڑہ میں شیواجی کے مجسمہ کی نقاب کشائی عمل میں آئی .یہاں اس امرکا تذکرہ ضروری ہے کہ جگتیال کے تین کھنی چوراستہ پر مجاہد آزادی و ملک پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد مینار کی تعمیر کے لئے ریاستی وزرا‘ اور ضلعی حکام سے مسلسل نمائندگیاں کی جارہی ہیں جس کے لۓ بلدیہ جگتیال میں 1989کےدوران قرار بھی منظور کی گئی تھی۔
جب کبھی اس کےلۓ پیش رفت کی جاتی فرقہ پرست ہر بارکسی نہ کسی بہانے رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں شہر جگتیال میں شیواجی کے بشمول بیشتر ہندو مذہبی رہنماؤں کے مجسموں کی تنصب عمل میں لائی جارہی ہے لیکن مولانا ابوالکلام آزاد کے مجسمہ کو لیکر مسلۂ کھڑ ا کیا جارہا ہے۔
