حیدرآباد:20؍جون
(زین نیوز)
وزیر فینانس مسٹرٹی ہریش راؤ اس وقت بال بچ گۓ جبکہ ان کی کا کاروں کا قافلہ حادثہ کا شکارہوگیا۔ یہ حادثہ راجیو راہداری پرآج اس وقت پیش آیا جب وہ چیف منسٹر کے سی ار کا سدی پیٹ میں منعقدہ پروگرام ختم ہونے کے بعدحیدرآبادواپس ہورہے تھے

اس وقعہ میں ہریش راؤ کا گن مین زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ تلنگانہ کے سی آر کے دورہ سدی پیٹ کے بعد حیدرآباد واپسی کے دوران کوککنور پلی کے پاس اسکارٹ کاریں آپس میں ٹکراجانے سے یہ حادثہ پیش آیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ گاڑیوں کے قافلہ کے سامنے جنگلی خنزیریں آگئے سامنے کی سمت میں گذرنے والی اسکارٹ کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگادیاجس کے نتیجہ میں پیچھے کی گاڑیاں آپس میں ٹکراگیں ۔ ا سی قافلہ کی کا ر میں ہریش راؤ بھی سوارتھے جو محفوظ رہ گئے۔ان کا گن مین زخمی ہوگیاجسے فوری طور پر دواخانے منتقل کیا ۔
حادثہ کی اطلاع پروزیراعلیٰ مسٹر کے چند ر شیکھر راؤ نےریاستی وزیر ہریش راؤ سے خیرت اورحادثہ کی تفصیلات حاصل کیں
