سئینر کانگریس قائد فیروز خان کی دختر سڑک حادثہ میں جاں بحق

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات

 

حیدرآباد : یکم/ اگسٹ
(زین نیوز) 
شمس آبادکے مضافات میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں کانگریس کے سینئر قاید فیروز خان نامپلی حیدرآباد کی دختر تانیہ خان جاں بحق ہوگئیں
ضلع رنگاری کے شمس آباد بلدیہ حدود میں سیتا رام باغ کے پاس بنگلورو ۔حیدرآباد قومی شاہراہ پر آئی 20 کار نمبر TS 13 EV 5243 ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ کار میں فیروز خان کی دختر کے علاوہ دیگر چار افرادخاندان سوار تھے

حادثہ میں فیروزخان کی ( 25)  سالہ دختر تانیہ خان کی موت واقع ہوگئی جبکہ دیگر تین شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی خانگی دواخانے منتقل کیا گیا ہے

 

بتایا جاتا ہے کہ شمس آباد سے حیدرآباد کی سمت میں آنے کے دوران سترام اپرنا سرکل پر کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس مقام حادثہ پہنچ کر ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا۔ضابطہ کی کارروئی کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانے منتقل کردیا۔

فیروز خان کی دختر کی سڑک حادثہ میں فوت ہونے سے ان کے خاندان اور بہی خواہوں میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی