جبل پور: یکم؍اگسٹ
(زین نیوز)
مدھیہ پردیش کے جبل پور ضلع کے ایک ملٹی اسپیشلٹی اسپتال میں آج آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ ور 13 شدید زخمی ہو گئے۔موصولہ اطلاع کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ نیو لائف ملٹی اسپیشلٹی اسپتال میں پیش آیا۔ آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
آگ ہسپتال کے داخلی دروازے پر لگی جس کے باعث لوگ باہر نہیں نکل سکے۔ دوسری منزل پر مزید لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔
جبل پور کے ضلع کلکٹر علائیہ راجہ نے بتایا کہ آتشزدگی میں دس افراد کے ہلاک اور تین شدید زخمی ہیں۔اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے جبل پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھارتھ بہوگنا نے کہا کہ شدید جھلسنے کی وجہ سے چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس کے ساتھ تین افراد شدید جھلس گئے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ بہوگنا نے کہا، "ایک درجن سے زیادہ لوگ زخمی بھی ہیں۔ مرنے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔”
اطلاعات کے مطابق زیادہ تر لوگ اندر پھنس گئے کیونکہ ہسپتال سے نکالنے کا ایک ہی راستہ تھا۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی شروع میں آگ پر قابو نہیں پا سکیں۔ بعد ازاں محکمہ بجلی کے ملازمین نے بجلی کا کنکشن کاٹ دیا تو ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔