تلنگانہ پولیس میں بڑے پیمانے پر بھرتیاں، نوٹیفکیشن کی اجرائی
حیدرآباد۔5 2 اپریل
(زین نیوز)
محکمہ نظم ونسق عامہ نے تلنگانہ میں سرکاری جائیدادوںپر بھرتی کے عمل سے متعلق احکامات جاری کئے ہیں۔ حکومت نے عہدوں کے لیے درجہ بندی اور امتحانی طریقہ کار کا اعلان کر دیا ہے۔ بھرتی کا عمل گروپ 1 میں 19اور گروپ 2 میں 16 قسم کی جائیدادوں کے لیے ہوگا۔
تحریری امتحان گروپ 1- کی پوسٹوں کے لیے 900 نمبرات اور گروپ 2 کی پوسٹوں کے لیے 600 نمبرات پرمشتمل ہوگا۔ گروپ 3 میں قسم کی پوسٹوں کے لیے 450 نمبرات کے ساتھ تحریری امتحان منعقد ہوگا۔ احکامات میں کہا گیا ہے کہ گروپ 4 میں جونیئر اسٹنٹ اور جونیئر اکانٹنٹ کی جائیدادوں کے لیے 0 0 3 نمبرات پشتمل تحریری امتحان لیا جاۓ گا۔
دریں اثناء ریاستی حکومت نے تلنگانہ میں پولیس ملازمتوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ پولیس کے مختلف محکموں میں بڑی تعداد میں خالی جائیدادوں پر تقررات کرے گی۔ مختلف شعبوں میں بڑی تعداد میں سب انسپکٹرس کی جایدادوں کیساتھ کانسٹیبل کی جائیدادوں کو تبد یل پرتقررات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے
جن میں 16,027 کانسٹیبل، 587 الیں آئی، 414 سیول ایس آئی، 66اے آرائیں آئی، 5اریز روالیں آئی، 23 ٹی ایس ایس پی ایس آئی، 12ایس پی ایف سب انسپکٹرس ، ڈیزاسٹر اینڈ فائر ڈیپارٹمنٹ 26 سب انسپکٹر اور 8 ڈپٹی جیلر کی شامل ہیں۔
کانسٹیبل کی سب سے زیادہ جایداد میں ٹی اس ای پی 5,010 سیول میں 4,965 اوراے ارمیں 4,423 ہوں گی۔ کئی پولیس کانسٹیبلوں کو فائر ، چیل اور آئی ٹی کے محکموں میں تقرر کیا جائے گا۔
پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے چیرمین مسٹر سر مینواس راؤ نے کہا کہ اہل امیدوار 2 سے 20 مئی تک آن لائن درخواست داخل کر سکتے ہیں۔ تمام تفصیلات کا نوٹیفکیشن میں ذکر کیا گیا ہے۔ سرینواس را نے کہا کہ اہل امیدواروں کا انتخاب آن لائن کیا جاۓ گا اور ابتدائی کوالیفائنگ ٹیسٹ لیا جائے گا۔
