جنوبی دہلی کے میئر مکیش سوریان۔ سرکاری اراضی پر ناجائز قبضوںسے پاک بنایا جائیگا
نئی دہلی: 25؍اپریل
(ا ے ایم این ایس)
جہانگیر پوری کے بعد ایک بار پھر دہلی کے کئی علاقوں میں بلڈوزر چلنے جا رہے ہیں۔ سرکاری اراضی پر ناجائز قبضوں کی برخواستگی کے لیے دوبارہ مہم چلائی جائے گی۔ جنوبی دہلی کے میئر مکیش سوریان نے کہا ہے کہ ان علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں انسداد ئز قبضوں مہم شروع کی جانی ہے۔
مکیش سوریان نے کہا کہ ہم نے کئی علاقوں کی نشاندہی کی ہے، جہاں بڑے پیمانے پر سرکاری اراضی پر قبضہ کیا گیا ہے۔ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ان علاقوں کو ئز قبضوںسے پاک بنانے کے لیے مہم چلائی جائے گی۔ جن علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں شاہین باغ، اوکھلا، وشنو گارڈن اور مدن پور کھدر شامل ہیں۔
جنوبی دہلی کے میئر مکیش سوریان نے کہا کہ یہ وہ علاقے ہیں جہاں سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کیا گیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن نے ان علاقوں سے ئز قبضوں کو ہٹانے کے لیے ایکشن پلان تیار کر لیا ہے۔ آنے والے دنوں میں سرکاری اراضی کو ئز قبضوںسے پاک کرایا جائے گا۔
Delhi | We've identified many areas including Shaheen Bagh, Okhla, Vishnu garden & Madanpur Khadar where major encroachment has been done on govt land. We've prepared an action plan and in the time to come we will vacate that land from encroachment: Mukesh Suryan, SDMC Mayor pic.twitter.com/A7ja6fRgSc
— ANI (@ANI) April 25, 2022
میئر نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ پولیس کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کن کن علاقوں میںئز قبضوںہٹائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی ڈی ایکٹ کے تحت ئز قبضوں کوہٹانے سے پہلے معلومات دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن، ان جگہوں کی اطلاع پہلے ہی بھیج دی گئی ہے جہاں لوگوں نے سرکاری زمین پر گھر بنائے ہیں۔
خیال رہے کہ جب میونسپل کارپوریشن نے جہانگیرپوری میں تجاوزات ہٹائی تو اس پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ کچھ سیاسی جماعتوں نے اسے مسلمانوں کے خلاف کارروائی قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا۔
سپریم کورٹ نے کارپوریشن کی کارروائی پر روک لگا دی۔ اس کے بعد کارپوریشن کو دو تین گھنٹے کے اندر اپنی کارروائی روکنی پڑی۔ اس پر بھی کافی سیاست ہوئی۔ جنوبی دہلی کے میئر کا یہ بیان بھی ہنگامہ کھڑا کر سکتا ہے۔
