راجنا سرسلہ:24؍مارچ
(زین نیو ز ڈاٹ نیٹ)
تلنگانہ ریاست کے راجنا سرسلہ ضلع میں کم عمر لڑکے کے اغوا کی کوشش کا واقعہ سامنے آ یا ہے۔ مندر کے احاطہ سےلڑکے کے اغوا کی کوشش سے ہلچل مچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ورنگل ضلع کے محبوب آباد سے تعلق رکھنے والے ایک عقیدت مند‘ بھکت اپنے افراد خاندان اور رشتہ داروں کے ہمراہ راجناسرسلہ ضلع کے ویلواڑہ میں واقع سری راجا راجیشوارا مندر میں آج درشن کے لئے آئے تھے۔۔
ان کا ایک پانچ سالہ چرن نامی لڑکا مندر کےقریب واقعہ پارکینگ احاطہ میں کھیل رہاتھا کہ ایک خاتون لڑکے کو اغوا کرکے لے جارہی تھی ۔

لڑکے کےاٹھاکر لے جاتا دیکھ لڑکے رشتہ دار اور والدین نے فوراً چیخ و پکار کرتے ہوئے اس خاتو ن کو پکڑ لیا اور خاتون کے چنگل سے اپنےلڑکے کو آزاد کرالیا بعدازاں اس خاتون پولیس کے حوالہ کردیا۔ویملواڑہ پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا
