فرقہ پرستوں کے ظلم کا شکار شیخ خالد کے علاج کے سلسلے میں ارباب اقتدار توجہ فرمائیں

بین الریاستی تازہ خبر

کاما ریڈی:24؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ علماء ہند کاماریڈی کی اپیل فرقہ پرستی کا خاتمہ وقت کی اہم ترین ضرورت، فرقہ پرستوں کے حوصلے بڑھتے چلے جارہے ہیں انتہا پسندی کا خاتمہ کرکے امن پیار اور محبت کی فضا کو عام کرنے سے ہی عام انسان چین کی زندگی گزار سکتا ہے

، 22 مارچ 2021 کی شب نظام آباد کے شیخ خالد کو فرقہ پرستوں نے ظلم کا نشانہ بنایا سر پر گہرا زخم آیا، پیر اور پیٹ پیٹھ پر بھی کافی تکلیف ہے فرقہ پرستوں کے ظلم کا شکار نظام آباد کے شیخ خالد کے علاج کے سلسلے میں ارباب اقتدار فکر کریں،
ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فرقہ پرستوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسی قبیح حرکت نہ ہو، آج

23 مارچ جمعیۃ علماء کاماریڈی کا وفد حافظ فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی کی قیادت میں پہنچ کر عیادت کی، اور مختصر سا تعاون پیش کیا، مظلوم اور اسکے اہل خانہ کو ہمت سے رہنے کی تلقین کی ، ابھی علاج بھی مکمل نہیں ہوا کہ سرکاری دواخانہ سے آنہیں ڈسچارج کردیا گیا، ابھی شیخ خالد کو کافی تکلیف ہے، علاج کی بہت ضروری ہے،

اس موقع پر مفتی خواجہ شریف مظاہری، مولانا منظور عالم صاحب، مولانا نظرالحق صاحب، حافظ عبدالواجد علی حلیمی، حافظ طاہر بھی موجود ہے تھے۔ شیخ خالد کے بھائی شیخ سلمان سے رابطہ کر سکتے ہیں9603699377