ماں کے سامنے معصوم کا باپ کے ہاتھو ں قتل

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد20؍جنوری
زین نیوز
دنیا سے بے خبر ایک معصوم کا اسی کے درندہ صفت باپ نے قتل کردیایہ واقعہ پرکاشم ضلع کے مستقر منڈل پر پیش آیا۔پولیس نے بتایاکہ وائی ایس آر ضلع کے اراگنڈلہ سے تعلق رکھنے والے بال ریڈی عرف بالا راجو‘ پرکاشم ضلع کے مارکا پورم سے تعلق رکھنے والی لکشمی لاوارث ہیں یہ دونوں کچرا ور پلاسٹک چن کر زندگی کا گذرا کررہے تھے اس دوران لکشمی حاملہ ہوگئی۔چار ماہ قبل دوپاڑو بنگلہ پہنچ کر بس اسٹانڈ کے قریب واقعہ کے کیسی نالے کے سرائے میں رہ رہی تھی دوماہ قبل لکشمی درگاہ نامی ایک لڑکی کو جنم دیا ۔وہ اپنے معصوم کے ساتھ اس سرائے میں رہ رہی تھی کہ بال ریڈی پلاسٹک کی بوتلوں کو چننے کے بعد فروخت کررہا تھا ا ور ساتھ ہی زرعی مزدوری کرتے ہوئے بیوی اور معصوم کی کفالت کررہاتھا تاہم کل رات بالریڈی حالات نشہ میں لکشمی کو زدو کوب کرتے ہوئے معصوم اس کی گودسے اٹھاکرنیچے پھنک دیا ۔بعدازاں دودھ کی بوتل طاقت کے ساتھ اسکے منہ میں گھسا دیا جس کی وجہ سے معصوم کی سانس رک جانے سے وہ فوت ہوگئی۔اپنی آنکھوںکے سامنے معصوم کے قتل کو دیکھتے ہوئے ماںکی ممتا بلبلانے لگی صبح کے وقت بالریڈی معصوم کودفن کرنے کے شمشان کی طرف جارہا تھاکہ مقامی افراد نے اسکے دیکھ کر پولیس کو اطلا ع دی جس پر سرکل انسپکٹر پولیس پرساد ‘ سب انسپکٹر پولیس ترپالو نے ما تحت عملہ کے ساتھ شمشان گھاٹ پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کیا ماں کی شکایت پر ایک مقدمہ درج رجسٹر ڈ کرکے بالریڈی کو حراست میں لے لیا بعدازا ں پوسٹ مارٹم کی غرض سے معصوم کی نعش کو سرکار ی دواخانے منتقل کردیا۔