بدکردار ٹیچر کو49سال کی سزاء۔

تازہ خبر قومی

بدکردار ٹیچر کو49سال کی سزائ۔
چینائی۔پریمبور 02؍جنوری
زین نیوز

طالبہ کے ساتھ غیر اخلاقی کی حرکت میںملوث ایک اسکول ٹیچر پر جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 49؍سال کی سزاء سنائی ۔ کدوکوٹا ضلع کے گندرواکوٹاکے قریب توار موضع سے تعلق رکھنے والے 52سالہ انبھرسن پریان کدو پٹی گورنمنٹ اپررائمری اسکول میں ٹیچر کی حیثیت سے کام کررہا ہے اسی اسکول میں پچاس سالہ گینا شیکھر ہیڈماسٹرکی حیثیت سے برسرکار تھا

اس اسکول میں زیر تعلیم چھ طالبا ت کے ساتھ2018میں ناجائز حرکت کرنے کی شکایت کرنے کے باوجود ہیڈ ماسٹر کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی نہ کرنے پر مقامی عوام نے پدو کوٹا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی جس پر پولیس نے اسکول ٹیچر اور ہیڈ ماسٹر کے خلاف پسوکوکی دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا تھا

مذکور ہ مقدمہ کی سماعت ویمن کورٹ میںکی گئی فاضل جج ستیہ نے اسکول ٹیچر انبھرسن کو مختلف دفعات کے تحت49سال کی قید با مشقت اور ہیڈ ماسٹر کو گیناشیکھر کے خلا ف ایک سال کی سزاء قید سنائی اسیطرح مثاثر ہر ایک طالبہ کوفی کس حکومت کی جانب دیڑھ لاکھ روپئے معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت دی۔