کرناٹک مسلم متحدہ تحریک و ایڈیٹر ان چیف ایم ای جی ٹی و ی ‘بنگلور کی جانب سے ایوارڈ تقریب کا انعقاد
بیدر۔14مارچ
(نامہ نگار)
کرناٹک مسلم متحدہ تحریک (این جی او ) وایم ای جی ٹی وی(سوشیل میڈیا نیٹ ورک ) کی جانب سے جناب عبدالسبحان ماہرِ تعلیم فالکن گروپ آفد انسٹی ٹیوشنس کو ان کی گراں قدر تعلیمی خدمات‘ ملت کے نوجوانوں کو خصوصی طورپر یو پی ایس سی میدان میں مفت کوچنگ دے کران کے تعلیمی مستقبل کو درخشاں کرنے میںنمایا رول ادا کرنے اور قوم کی خدمت کے علاوہ عبدالسبحان کی قوم و ملت کیلئے بے لوث خدمات و کاوشوں ‘ امن، اتحاد اور قومی سالمیت کو فروغ دینے کے ساتھ ملک کی ترقی میں گرانقدر شراکت کے”حضرت ٹیپو سلطان ؒ ایوارڈ” شہزادہ بختیار علی شاہ کے ہاتھوں بنگلورو کی ہوٹل کیپیٹل میں منعقدہ پُر وقار تقریب میں پیش کیا گیا ۔
تقریب میں مُختلف شعبہ جات کے ماہرین مہمانِ خصوصی کے طورپر شرکت کئے تھے جبکہ تقریب کی صدارت جناب مُختار احمد صدر کرناٹک مسلم متحدہ تحریک (این جی او ) و ایڈیٹر ان چیف ایم ای جی ٹی وی(سوشیل میڈیا نیٹ ورک )نے کی ۔ اس ایوارڈ سے قبل جناب عبدالسبحان کووبین الاقوامی بزنس کونسل برائے تعلیم و صحت کی جانب سے پُروقاربھارت ودیا شرومنی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔‘
سائپہ ‘چنئی کی جانب ماہِ ستمبر میں Entrepreneur of the year 2019 کے پُر وقار ایوارڈ سے نوازا گیا‘ ۔بنگلورو میںاُردو روزنامہ ’’پاسبان‘‘ کی جانب سے ’’ جشن پاسبان آزادی کے70سال پاسبان کے71سال‘‘کی پُر وقار تقریب تعلیمی خدمات کے عوض ایوارڈ و اعزاز سے نوازاگیا تھا۔چنئی میں مولانا آزاد ایجوکیشن ایکسلینس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔جناب عبدالسبحان معروف سیاست دان جناب عبالمنان سیٹھ کے فرزند اکبر ہیں۔
جناب عبدالسبحان نے 2011-12ء میں برطانیہ کیلے یونیورسٹی سے ’’سیاست اور بین الاقوامی تعلقات ‘‘پرماسٹر ڈگری حاصل کیا ہے۔انھو ں نے 2009-11ء میں کریسٹ یونیورسٹی بنگلور سے ایل ایل بی ‘2006-09 میں کریسٹ یونیورسٹی بنگلور سے بی اے ایل کیا۔

وہ ابتدائی تعلیم شاہین ادارہ جات بیدر سے حاصل کی اور پی یو سی کی تعلیم بھی انھو ںنے شاہین کالج سے مکمل کی۔2012 ء میں جناب عبدالسبحان نے وزیر اعظم ترکی کی دعوت پر ترکی کا دورہ کیا ‘ترکی کے وزیر اعظم کے دفتر میں عوامی جمہوریت پر معلومات حاصل کیں ۔
اس کے علاوہ انھوں نے ایران اور متحدہ عرب امارت کا بھی دورہ کیا ۔جناب عبدالسبحان کو مذکورہ بالا ایوارڈسے قبل مُختلف اداروں و تنظیموں کی جانب سے تعلیمی ‘معاشیات‘ اور سماجی و ملی خدمات کے تئیں کئی اعزاز سے نوازا گیا ہے ۔ مُختلف کارہائے نمایاں اور خدمات پر مُختلف شعبہ جات اور تنظیموں کی جانب سے ایوارڈ واعزاز سے نوازا گیا ہے ۔
