کریم نگر12؍جنوری
زین نیوز
عبدالحفیظ ہندی پنڈت سکریٹری پریس و پبلیسٹی کے بموجب سابق متحدہ ضلع کریم نگر کا سالانہ اجلاس زیر صدارت محمد عبدالحفیظ صدیقی بابا سرپرست ضلع کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ جس میںمسیح الدین افسر انجینئر ممبر نیشنل کونسل میوا مہمان خصوصی اور ڈاکٹر خلیل الدین ‘ پی ایچ ڈی’مسعود علی اکبر اسٹیٹ نائب صدور مہمان اعزازی شریک رہے۔جناب عبدالجلیل جنرل سکریٹری نے اجلاس کی کاروائی چلاتے ہوئے منظور ہ قراردادوں کو ریاستی صدر مسعود احمد و جنرل سکریٹری ریاض احمد خان اور نیشنل کونسل کوآرڈینیٹر سید شوکت علی صاحبین کو روانہ کرنا طےپایا تاکہ اٹھائے گئے اُمور کو منظوری ملے۔سابق متحدہ ضلع کریم نگر کے چاروں اضلاع جگتیال سرسلہ پداپلی اور کریم نگر میں میوا کو مضبوط کرنےممبر سازی کے آغاز کا فیصلہ لیا گیا۔ 2021 کی ڈائری کم کیلنڈرکیلئے فنڈ بھی منظور کیا جاکر اسٹیٹ فینانس سکریٹری مرزارشید احمد بیگ کے آن لائن اکاونٹ گوگل یا فون پے میں جمع کرنا طے کیا گیا۔ اجلاس میں محمد عمر علی نائب صدر۔علاء دین اور نعیم الدین احمد سیکریٹریز اسمائیل خان ٹریثرر شریک رہے۔ڈاکٹر محمد خلیل الدین کی قرأت سے اجلاس کا آغاز میر آصف علی آرگنائیزنگ سکریٹری کے شکریہ اور عبدالحفیظ قریشی مشیر ضلع کمیٹی کی میوا اسوسی ایشن اور ملت اسلامیہ کی مظبوطی اور خصوصاً مفتی محمد علی صدیقی مرحوم ( فرزند سرپرست ضلعی میوا ) کی مغفرت کیلئے دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا
