محروس بیٹے سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر جیل کے سامنے خودکشی کی دھمکی

بین الریاستی تازہ خبر

عادل آباد:20؍مارچ
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
نرمل ضلع کے بھینسہ میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے الزام میں گرفتارابیٹے سے ملاقات کی اجازت نہ دینےکی شکایت کے ساتھ بھینسہ سے تعلق رکھنے والی سوریکھا نامی خاتون صدر ضلع بی جے پی راما دیوی کے ہمراہ آج عادل آباد جیل پہنچ گئی۔

اس نے بتایاکہ اسکے بیٹے گوکل کو دیکھنےکے لئے وہ بے چین ہے تاہم جیل حکام کی جانب سے ملاقات کی اجازت سے انکارپر وہ مایوس ہوگئی ہے۔ اگراس کو اپنے بیٹے سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے تودھمکی دی کہ وہ جیل کے روبرو خودکشی کرلینے سے بھی گریز نہیں کرے گی ۔
جس پر تھوڑی دیر کے لئے ہلچل کشیدگی پیدا ہوگئی۔پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے خاتون کو حراست میں لے لیا۔حالیہ دنوں بھینسہ میں پیش آئے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد پولیس نے اس میں ملوث نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا جس میں ایک گوکل نامی نوجوان بھی شامل ہےپولیس نے پندرہ دن قبل گوکل کو گرفتار کرتے ہوئے عادل آباد جیل منتقل کیا تھا

تب سے اس کے ساتھ ماں کی ملاقات اور نہ ہی فون پر بات چیت ہوسکی جس پر غم زد ہ ہوکر گوکل کی ماں روپڑی۔تاہم جیلر شوبھن بابو نے کہاکہ جج کے احکامات کے مطابق گوکل کو جیل میں محروس رکھاگیا ہے اور کسی کے ملنے کی اجازت نہیں ہے یکم ؍اپریل سے ملاقات کرنے کا موقع فراہم کیا جائیگا۔اس وقت یہ خاتون اپنے بیٹے سے ملاقات کرسکے گی۔جس کا جیلر نے تیقن دیا ۔اور سمجھا بجھاکر واپس بھیج دیا