پریاگ راج:20؍مارچ
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
الہ آباد سینٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سنگیتا شریواستوکو لاؤڈ اسپیکر پر اذان سے پریشانی ہونے کی شکایت کرتے ہوئے الہ آباد کمشنر سنجے گوئل ، آئی جی کویندر پرتاپ سنگھ ، ڈی ایم بھنوچند گوسوامی اور ایس ایس پی بیسٹ ترپاٹھی کو شکایت کرنے کے کچھ دنوں بعد ہی لاؤڈ اسپیکر پر اذان پر پابندی عائد کردی ہے۔
پریاگ راج انسپکٹر جنرل آف پولیس کے پی سنگھ نے ضلعی مجسٹریٹ کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک لاؤڈ اسپیکر کا استعمال نہ ہوں۔
انھوں نے پریاگ راج کے تحت چار اضلاع کے ایس پیز اور ضلعی مجسٹریٹوں کو ایک خط لکھاکہ وہ یقینی طور پر سپریم کورٹ اور الہ آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی پاسداری کرے ۔بتایا گیا ہے کہ یہ خط ماحولیاتی( صوتی) قوانین اور پچھلے عدالتی احکامات کی بنیاد پر لکھا گیا ہے
واضح رہے کہ الہ آباد سینٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سنگیتا شریواستونےلاؤڈ اسپیکرسے فجر کی اذان سے نیند میں خلل پڑنے اور اسکے روکنے کے لئے ضلعی مجسٹریٹ کو خط لکھا تھاگذشتہ سال جنوری میںالہ آباد ہائی کورٹ نے یہ بھی حکم دیا تھا کہ لاؤڈ اسپیکر کو مذہبی عبادتوں کے لئے استعمال نہیں کیا جانا چاہئےجس کا حوالہ دیتے ہوئے پروفیسر سنگیتا سریواستوحکام کا اذان کو روکنے کے لئے خط لکھا تھا۔