محمد وسیم ون مین آرمی

بین الریاستی تازہ خبر

کوویڈ مریضوں کو شریک دواخانہ سےلیکر ہر موڑ پر مددگار شخصیت
حیدرآباد:16؍مئی
(زین نیوز)
متحدہ ضلع کریم نگر میں کوویڈ کی دوسری لہر سے کیسوں میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے جسمیں لوگوں کی کثیر تعداد میں کرونا وائرس کی شکار ہوکر فوت ہو رہی ہے تو کہیں مشکلات سے دوچارہو رہی ہے۔کیونکہ کوروناکے کیسوں کے بے تحاشہ اضافہ کے سبب سرکاری،کارپوریٹ،خانگی دواخانے کوویڈ کے مریضوں سے بھرے پڑے ہیں۔

کہیں بیڈس کی تو کہیں آکسیجن کی کمی کہیں وینٹیلیٹر کی عدم دستیابی تو کہیں کوویڈ کی مخصوص ادویات کی قلت عام ہوچکی ہے۔جبکہ سینکڑوں افراد وقت رہتے مناسب طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے فوت ہورہے ہیں۔

ان سب حالات میں تلنگانہ ریاست کے متحدہ ضلع مستقر شہر کریم نگر کے محلہ خان پورہ سے تعلق رکھنے والے طبی لائن کے پیشہ سے وابستہ محمد وسیم یس۔بی۔یم۔ ہیلتھ کیر انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے سیلس مینیجر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے نوجوان کی جانب سے قابل تحسین اقدامات جاری ہیں۔

انکی جانب سے متحدہ ضلع کریم نگر میں کوویڈ کے مریضوں کو جو صحت کے بگڑ جانے پر بہتر علاج کی خاطر شہر کریم نگر کے بڑے اسپتالوں میں علاج کی غرض سے رجوع ہورہے ہیں جہاں پر پہلے ہی بیڈس نہ ملنے اور شریک دواخانہ نہ ہونے سے پریشان حال افراد خون کے آنسو رونے پر مجبور ہیں۔

وہیں پر محمد وسیم کی جانب سے انکی اس مشکل گھڑی میں ایک حقیقی ہمدرد کے طور پر انسانی خدمات کے جذبے کے تحت ماہ رمضان المبارک کے روزے کے دوران ان مریضوں کو اپنے اثر ورسوخ سےشریک دواخانہ کروانے میں دوڑ دھوپ کرتے ہوئے کوویڈ مریضوں کی جان بچانے میں جٹے رہے

 

۔آجکل کوویڈ کے متاثرین کو دیکھکر لوگ ڈر و خوف میں مبتلا ہورہے ہیں اور اپنے حقیقی رشتے داروں،یہاں تک کے خونی رشتوں کو بھی خاطر نہ کرتے ہوئے انہیں بے سہارا،بے یار و مددگار چھوڑ کر دور بھاگ رہے ہیں۔

ایسے میں محمد وسیم اپنی جانب سے مریضوں کی اور انکے افراد خاندان کی ہمت افزائی کرتے ہوئے غریب اور گھروں پر ہی علاج کروانے والوں کو اذخود کوویڈ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پی۔پی۔ای کٹ پہن کر انکے علاج میں مددگارثابت ہورہےہیں۔

ایمبولینس کی فراہمی، شریک دواخانہ،آکسیجن سیلنڈرس کی سربراہی، سے لیکر اگر مریض کی حالت تشویشناک ہونے پر جہاں وینٹیلیٹر دستیاب ہے ان دواخانوں میں مریض کو منتقل کرنے اور ضرورت پڑنے پر پلاذمہ کی سربراہی اور اپنے اثر و رسوخ سے خانگی وکارپوریٹ دواخانوں میں مریضوں کے بلس میں تخفیف کروانے کا سلسلہ جاری ہےاور محمد وسیم جو سی۔ٹی اسکیان ٹیکنیشن بھی ہیں کم خرچ وآدھی قیمت پر کوویڈ سے متاثر غریب مریضوں کو چیسٹ سی۔ٹی۔اسکیان سہولت فراہم کرتے ہوئے عوام کے دلوں کو جیت رہے ہیں۔

جس سے عوامی حلقوں میں جناب محمد وسیم کا نام کچھ ہی عرصے میں کافی مشہور ہوگیاہے یوں تو وہ گذشتہ 20سالوں سے اپنی جانب سے طبی لائن میں اپنی منفرد عوامی خدمات کے ذریعہ شناخت رکھتے ہیں۔عوام کی کثیر تعداد آج انکے نیٹ ورک سے استفادہ کرتی ہوئی دواخانوں سے رجوع ہورہی ہے.واضح رہیکہ ضلع جگتیال کے جگتیال کورٹلہ ‘ مٹ پلی ‘ کے علادہ دیگر منڈلوں کے کئی افراد جو کوویڈ اور دوسرے امراض کے سبب علاج کیلئے کریم نگر کے اعلی دواخانوں سے رجوع ہونے کیلئے جناب محمد وسیم کا تعاون حاصل کیا گیا تھا۔محمد وسیم کے ساتھ شہر کی معزز شخصیت صدر مجلس متحدہ ضلع کریم نگر جناب سید غلام احمد حسین کی جانب سے بھر پور تعاون ہورہاہے۔جنکے تعاون سے سینکڑوں افراد مستفید ہورہے ہیں۔جبکہ انکی سماجی خدمات کی انجام دہی میں محمد اظہر دبیر،محمد منیب الدین،عرفات مرذا کا بھی اہم کردار موجود ہے۔

محمد وسیم کے سماجی خدمت کے جذبہ سے متاثر ہوکر عوام کے مختلف گوشوں سے انکی خدمات پر ستائش کا سلسلہ جاری ہے۔اور عوام کی جانب سے شہر کریم نگر کی افق پر محمد وسیم نامی سماجی خدمت گذار آفتاب کے نمودار ہونے کا تذکرہ جاری ہے۔