حیدرآباد:16؍مئی
(زین نیوز )
حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی دپتی نامی لڑکی نے غیر معمولی شناخت حاصل کی جس نے سالانہ 2؍کروڑ روپئےسالانہ تنخواہ پر ملازمت حاصل کرتے ہوئے اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔
دپتی کو امریکہ کے سیٹل میں مائیکرو سافٹ کے ہیڈکوارٹر میں ملازمت کے لئے منتخب کرلیا گیا ہے اور سالانہ 2 کروڑ روپئے سالانہ تنخواہ کاپیش کش بھی کیا گیا ہے۔
اس ماہ کی 2؍تاریخ کو فلوریڈا یونیورسٹی میں ایم ایس (کمپیوٹرز) کا کورس مکمل کرنے والی دپتی کوکیمپس انٹرویو میں مائیکرو سافٹ میںملازمت کے لئے منتخب کرلیا گیا ہے اور اس ماہ کی 71؍ کو وہ امریکہ کے سیٹل میں واقع مائیکرو سافٹ ہیڈ آفس میں ملازمت سے رجوع ہونگی

وپتی کے والد ڈاکٹر وینکنا حیدرآباد سٹی پولیس کے سراغ رسانی کے ماہرین کی ٹیم میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔دپتی نے چار سال قبل بی ٹیک کرنے کے بعد جے پی مورگن نامی کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر کی حیثیت سےخدمات انجام دیںتین سال خدمات انجام دینے کے بعد وہ ملازمت کو استعفیٰ دیکر فلوریڈا یونیورسٹی میں ایم ایس کرنے امریکہ چلی گیں
اور اس ماہ کی 2 ؍تاریخ کو ایم ایس کمپیوٹرز کا کورس بھی مکمل کرلیا۔
دپتی کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے مائیکرو سافٹ کے نمائندوں نے انہیں سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ انجینئر ایس ڈی ای گریڈ 2 کیاٹگیری میں منتخب کیا اور اسے 2 کروڑ روپے کا سالانہ پیکیج دیا۔واضح رہے کہ فلوریڈا یونیورسٹی سے منتخب کردہ 003 ملازمین سب سے زیادہ تنخوا ہ دپتی کا انتخاب عمل میں آیا ہے
