نئی دہلی۔30؍ ڈسمبر
زین نیوز
مرکزی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ کوویڈ 19 پر قابو پا نے کے اقدامات کے حصہ کے بطور پر پہلے سے جاری کردہ ہ رہنمایانہ خطوط کو 31 جنوری 2021 تک کیلئے توسیع کی گئی ہے۔ محاصرہ بند منطقہ (کنٹینمنٹ زون )پر نگرانی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔بتایاگیا ہے کہ محاصرہ بند منطقہ میں قواعدد ضوابط کو سختی سے نافذ العمل رہیںگے۔ محکمہ داخلہ نے برطانیہ میں اسٹرئین وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر عوام کو عام چوکس کا مشورہ دیا۔ مرکزی وزارت داخلہ اور محکمہ طب وصحت نے حکام کو ہدایت دی کہ 25 نومبر کو زیر نافذ کردہ رہنما خطوط پر 31 ؍جنوری 2021ء تک عمل کیا جائے۔ ہیلتھ سیتو ایپ کا استعمال ہر فرد کے لئے لازمی ہے۔ مرکز نے محاصرہ بند منطقہ سے باہر 50 فیصد گنجائش کے ساتھ سینما تھیٹرس کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔
