حیدرآباد۔30؍ ڈسمبر۔
زین نیوز
تلنگانہ میں برطانیہ میںپھیلی ہوئی کورونا کی نئی شکل والی وباء ’’ اسٹرئین‘‘ ایک اور کے متاثر کی اطلاع ہے۔ محکمہ صحت عامہ کے ذرائع کے مطابق جی ایچ ایم سی علاقہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون برطانیہ کے کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی ۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سی سی ایم بی میں اس کے نمونوں کی جانچ کے دوران یہ بات سامنے آئی۔ تاہم مرکز اور نہ ہی ریاستی حکومت سرکاری طورپر اس کا طور پر کوئی اعلان نہیں کیا۔ اس نئے کیس کے ساتھ ریاست میں اسٹرئین سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھکر دو ہوگئی جبکہ پڑوسی ریاست آندھراپردیش میں بھی برطانیہ سے واپس ایک خاتون متاثر ہوئی تھی۔
