خورشید انور عارفی کا انتقال مسلمانوں کا بہت بڑانقصان ہے: نسیم انصاری
دیوبند، 23؍ فروری
(رضوان سلمانی)
معروف صحافی اور متعدد اردو انگریزی کتابوں کے مصنف خورشید انور عارفی کے انتقال کو یہاں پر بھی شدت کے ساتھ محسوس کیا گیا۔ ان کے انتقال پر مومن کانفرنس کے صدر محمد نسیم انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ ان کا انتقال مسلمانوں کا بہت بڑانقصان ہے۔
انہو ںنے کہا کہ مرحوم خورشید انور عارفی نے اردو اور انگریزی میں بہت تاریخی کتابیں تحریر کی ہیں جو قوم کا سرمایہ ہیں۔مرحوم ایک سلجھے ہوئے انسان تھے ، قوم کا درد ان کے دل میں بہت تھا، وہ ہمیشہ قوم کی ترقی کے لئے کوشاں رہتے تھے ، اللہ تبارک وتعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ان کے انتقال پر مومن کانفرنس کے نائب صدر ادریس انصاری، جنرل سکریٹری ڈاکٹر شہزاد انصاری، خازن ڈاکٹر شبیر احمد کریمی ، کانفرنس کے سرپرس حاجی محمد یٰسین انصاری، سعید حسن انصاری، صلاح الدین انصاری، ڈاکٹر سرفرازکریمی، صادق انصاری، ڈاکٹر زرین انصاری، خالد حسن انصاری، ماسٹر ممتازملک، عارف انصاری، صوفی شمس الدین صابری ، ڈاکٹر محمد اعظم صابری، جاوید انصاری ایڈوکیٹ ، شاہ فیصل ایڈوکیٹ ،نوشاد انصاری ایڈوکیٹ ، محمد ساجد انصاری ایڈوکیٹ حمزہ نسیم انصاری ، تحسین خاں ایڈوکیٹ، عبدالغنی خان ایڈوکیٹ، عبدالہادی خاں ایڈوکیٹ، عظیم ایڈوکیٹ، مرسلین ایڈوکیٹ، رضوان قاسمی، رضوان الحق صدیقی ایڈوکیٹ آصف انصاری، شمشاد ملک ایڈوکیٹ، جمیل بھارتی ایڈوکیٹ، انجینئر عثمان انصاری، ٹھیکیدار انعام انصاری وغیرہ نے تعزیتی مسنونہ پیش کی۔
