منچریال۔15مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ایک ایسے وقت جبکہ لوگ کووڈ- 19 وباء کے باعث اپنے روزگار سے محروم ہوگئے ہیں۔ تلنگانہ ریاست کے منچریال ضلع سے تعلق رکھنے والی دوخواتین انٹرپرئیزس نے نہ صرف اس مشکل وقت کا کامیابی کے ساتھ سامنا کرنے میں کامیاب ہوگئیں
بلکہ انھوں نے 40 دوسری خواتین کو بھی روزگار فراہم کیا ہے۔ منچریال ضلع کے راما کرشنا پور ٹائون کی پوڈالا رجیتا اور ستیہ وتی سے ملئے جنہوںنے اس وباء کو ایک اچھے موقع میں تبدیل کردیا ہے۔
رجیتا اور ستیہ وتی دو کپڑے کی یونٹس چلارہی ہیں جہاں عمدہ قسم کے کپڑے کے بیاگس۔ بلاوزس‘ جیوٹ بیاگس ‘ ویلیٹس
اور سفر کے بیاگس بنائے جاتے ہیں۔ یہ کام دس یوم سے جاری ہے۔سنگارینی سیوا سمیتی کی مدد سے وہ ان یونٹس کو چلارہی
ہیں جو ایک رضاکارانہ تنظیم ہے جس کو سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹڈ فنڈس فراہم کرتی ہے۔
رجیتا نےمیڈیا نمائندوں کو بتایاکہ ہم نے ایس سی سی ایل سے ٹیلرنگ کی تربیت حاصل کی اور 2007 میں غیر استعمال شدہ رہائشی کوارٹرس میں یونٹ شروع کیا ۔ ابتداء میں ہم نے ٹراویل بیاگس ‘ بلووزس اور جوٹ کیاری بیاگس سینے کام کیا ہم کو سالانہ 3لاکھ کا منافع حاصل ہورہا ہے اور ہم نے مصنوعات تیار کرنے کے لئے خواتین کو بھی مصروف کیا ہے۔
