مسجد کے باب الداخلہ پر تلک پاوڈر‘ ہلدی وغیرہ ڈالنے کا واقعہ۔ مجلس کی ڈیس ایس پی سے نمائند گی

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال:15؍مارچ
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
جگتیال ڈی ایس پی وینکنٹ رمنا نے جگتیال مجلس کے صدر یونس ندیم کو تیقن دیا کہ متیم پیٹ مسجد کے سامنے نامعلوم افراد کی شرانگیزی کا پتہ چلانے کے لئے وہ متعلقہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر کو وہاں تحقیقات کے لئے روانہ کریں گے اور مسجد کے قریب سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کرنے کی ہدایت دیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ تلنگانہ ریاست کے جگتیال ضلع کے ملیال منڈل کے متیم پیٹ موضع میں نامعلوم افراد مسجد نور کے دروازے پر انڈے،لال مرچ، ہلدی، تلک پاوڈر( کم کم )اور دیگر چیزیں رکھتے ہوئے مقامی مسلمانوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں

بتایا جاتا ہے کہ مسجد کے دروازے پر اور مسجد کے امام صاحب کے مکان کے سامنے بھی اس طرح کی حرکت کی جارہی ہے گذشتہ ایک ہفتہ سے یہ شرانگیزی جاری ہے آدھی رات کے وقت ان چیزوں کو دروازے کے سامنے رکھا جا رہا ہے۔

جس پر آج مسجد کے صدر ولی محمد نے اس حرکت کی اطلاع جگتیال مجلس کے صدر یونس ندیم کو دی۔اس پر یونس ندیم نے شرانگیزی کے اس واقعہ کی ڈی ایس پی کو اطلاع دی اور خاطیوں کا پتہ چلاتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی درخواست کی ۔
ڈی ایس پی نے یونس ندیم کو تیقن دیا کہ وہ اس سلسلہ میں مناسب کاروائی کریں گے