ملک کی پہلی بغیر ڈرائیور کی میٹروٹرین کا افتتاح

تازہ خبر قومی

نئی دہلی ،28دسمبر
زین نیوز ڈسک
وزیراعظم نریندرمودی نےآج دہلی میٹروکی میجنٹا لائن (جنک پوری پشچم ۔بوٹینیکل گارڈن )پر ملک کی پہلی بغیر ڈرائیور کی میٹروٹرین کاویڈیوکانفرنسنگ کےذریعہ افتتاح کیا۔ بغیر ڈرائیور کی ٹرین کےآغاز سے دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آرسی )دنیا کےان سات فیصد میٹرونیٹ ورک میں شامل ہوگئی ، جہاں بغیر ڈرائیور کے ٹرین چلائی جارہی ہے۔ان خدمات کے شروع ہونے سے دارالحکومت دہلی کےباشندوں کےلیے آرام دہ اور جدید موبیلٹی کےایک نئے عہد کا آغاز ہوگیا۔وزیر آعظم نریندر مودی نے اس کےساتھ ہی ایئرپورٹ ایکسپریس لائن پر نیشنل کامن موبیلٹی کارڈ خدمات کا بھی آغازکیا۔ ملک میں بغیر ڈرائیور والی ٹرین خدمات کے آغاز سے ایک دیگر اہم کوریڈور ،57کلومیٹر طویل پنک لائن (مجلس پارک ۔شیووہار )پر بھی سال 2021کےوسط میں بغیر ڈرائیور کی ٹرین خدمات شروع ہوجائیں گی۔اس کے بعد دہلی میٹروکے تقریبا 94کلومیٹر طویل نیٹ ورک پر بغیر ڈرائیور کے کام ہوسکےگا،جو دنیا کے بغیر ڈرائیور والے میٹرونیٹ ورک کا تقریبا9فیصدہوگا۔