حیدرآباد:۔6؍نومبر
(پریس نوٹ)
مفتی محمود زبیر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش کی اطلاع کے مطابق ملک کے ممتاز عالم دین نبیرہ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ازہر مدنی صاحب سکریٹری اصلاح معاشرہ کمیٹی جمعیۃ علماء ہند و صاحبزادہ حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم 10نومبر بروز جمعرات صبح 10/بجےشہر حیدرآباد تشریف لارہے ہیں۔
جہاں وہ دارالعلوم رحمانیہ تالاب کٹہ میں منعقد ہونے والے جمعیۃ علماء کی مجلس عاملہ میں شرکت اور مخاطب فرمائیں گے۔
بعد ازاں بعد مغرب جمعیۃ علماء ضلع عادل آباد کے زیر اہتمام اور مولانا عقیل قاسمی صاحب کی زیر نگرانی بوتھ ضلع عادل آباد میں منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسہ سیرت النبی صلی للہ علیہ وسلم و اصلاح معاشرہ کو مخاطب فرمائیں گے۔
جمعہ کو مولانا کی واپسی ہوگی۔ مزید تفصیلات حضرت مولانا محمد عامر قاسمی صاحب استاذ حدیث دارالعلوم رحمانیہ سے فون 95339796996پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
