بہار میں آر جے ڈی، تلنگانہ میں ٹی آر ایس اور مہاراشٹر میں ادھو کی پارٹی کامیاب
نئی دہلی:۔6 ؍نومبر
(زین نیوز ڈیسک)
بی جے پی نے اتر پردیش کے گولا گوکرناتھ، بہار کے گوپال گنج، اڈیشہ کے دھام نگر اور ہریانہ کے آدم پور سے کامیابی حاصل کی ہے۔ وہیں، آر جے ڈی امیدوار اور باہوبلی اننت سنگھ کی بیوی نیلم دیوی نے بہار کی موکاما سیٹ سے جیت حاصل کی ہے۔
تلنگانہ میں ٹی آر ایس کے امیدوار کے پربھاکر ریڈی نے بالآخر بی جے پی امیدوار کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈ ی کو 11،666 ووٹوں سے کراری شکست دی وہیں مہاراشٹر میں ممبئی کی اندھیری (ایسٹ) اسمبلی سیٹ ادھو ٹھاکرے پارٹی کی امیدوارہ ریتوجا نے 66530 ووٹوں سے جیت گئی ہے۔
ان میں سے بی جے پی اور کانگریس کے پاس دو دو سیٹیں تھیں۔ ساتھ ہی بی جے ڈی، شیوسینا اور آر جے ڈی تین تین سیٹوں پر تھیں۔
ایس پی کی غنڈہ گردی کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔ بی جے پی کے پاس اچھی حکمرانی، ترقی اور رام راجیہ کے لیے عوام کا آشیرواد ہے
