Munawwar Rana

نامورشاعر منور رانا کا نام ووٹرلسٹ غائب کرنے پر اظہار برہمی

تازہ خبر قومی
  1. لکھنؤ :23؍فروری
    (اے ایم این ایس)

اتر پردیش میں انتخابات کا چوتھا مرحلہ جاری ہے اور کئی لوگوں کو ووٹرلسٹ سے نام غائب ہونے کی شکایتیں موصول ہورہی ہیں ۔۔ ادھر شاعر منور رانا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بار ان کا نام ووٹنگ لسٹ سے غائب کردیا گیا ہے۔

میڈیاسے بات کرتے ہوئے منور رانا نے کہا کہ میری خوش قسمتی تھی کہ جس جگہ میں رہتا ہوں اس سے ملحق پولنگ بوتھ ہے ، میرے لیے ووٹ ڈالنا آسان تھالیکن جب میں نے کل یہاں کے ممبر سے پر چی مانگی ۔ معلوم ہوا کہ یہ میراووٹ نہیں ، صرف میری بیوی کا ووٹ ہے۔ووٹنگ لسٹ میں نام نہ ہونے کے باعث منور رانا اپنے حق رائے سے استفادہ کر نہیں سکے اور گھر پربیٹھے رہے

https://twitter.com/MeghBulletin/status/1496391110297780226

منور رانا نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ان کے پاس ووٹ نہیں ہے۔ انہیں اس بات کا افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف ووٹ کے حق کی بنیاد پر زندہ ہیں۔ لیکن حکومت ہماری رخستی پہلے ہی فیصلہ کر چکی ہے۔منور رانا نے ووٹر لسٹ سے نام غائب کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت ہی ووٹ کاموقع نہیں دے رہی تو پھرکیا کیا جاسکتا ہے ؟

منور رانا نے ماضی میں کہا تھا کہ اگر یوگی آدتیہ ناتھ دوبارہ جیت کر حکومت بناتے ہیں تو وہ یوپی چھوڑ دیں گے۔ اس نے کہا تھا کہ اپنی مٹی کو چھوڑنے کا دکھ ہوتا ہے لیکن جب پرندےکوگھونسلہ خطرے میں ہوتا ہے تو وہ اپنا گھر بھی چھوڑ دیتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ دہلی یا کولکتہ جائیں گے۔

یوپی میں چوتھے مرحلے کے لیے 11 بجے تک 22.62 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ 9 اضلاع کی 59 سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ میں کئی لیڈروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہوگی۔ اس مرحلے میں لکھنؤ، اناؤ، سیتا پور، ہردوئی، رائے بریلی، فتح پور، بندہ، پیلی بھیت اور لکھیم پور کی 59 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔