ممبئی انڈر ورلڈ کی سرگرمیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس معاملہ
ممبئی :23؍فروری
(اے ایم این ایس)
مہاراشٹر حکومت میں اقلیتی بہبود کے وزیر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ترجمان نواب ملک سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پوچھ گچھ کی ہے۔ معلومات کے مطابق ای ڈی کی ٹیم انہیں پوچھ گچھ کے لیے ممبئی میں ان کے دفتر لے گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایک اہلکار نے بتایا کہ ای ڈی نے ممبئی انڈر ورلڈ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک سے پوچھ گچھ کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح 7.45 بجے سے این سی پی لیڈر نواب ملک سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ این سی پی لیڈر سے انڈر ورلڈ سے متعلق جائیداد کے معاملے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
NCP leader and Maharashtra Minister Nawab Malik arrives at the office of the Enforcement Directorate in Mumbai. Details awaited.
(File photo) pic.twitter.com/vYMmvovKsQ
— ANI (@ANI) February 23, 2022
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے چہارشنبہ کو مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک سے ممبئی انڈر ورلڈ کی سرگرمیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کی۔ حکام نے اس سلسلے میں جانکاری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما ملک یہاں ای ڈی کے دفتر پہنچے اور ‘منی لانڈرنگ ایکٹ’ (پی ایم ایل اے) کے تحت اپنا بیان ریکارڈ کر رہے ہیں
ملک سے اس وقت پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جب ای ڈی نے 15 فروری کو ممبئی میں چھاپے مارے اور انڈرورلڈ سرگرمیوں، جائیدادوں کی مبینہ غیر قانونی خرید و فروخت اور ہوالا لین دین کے سلسلے میں ایک نیا مقدمہ درج کیا۔ ایجنسی نے 10 مقامات پر چھاپے مارے جن میں سلیم قریشی عرف سلیم فروٹ، 1993 کے بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ داؤد ابراہیم کی مرحوم بہن، بھائی اقبال کاسکر اور چھوٹا شکیل کے رشتہ دار کے ٹھکانے شامل تھے
واضح رہے کہ 9 نومبر 2021 کو مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے نواب ملک کے انڈر ورلڈ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں الزام لگایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ داؤد ابراہیم کے گینگ سے زمین خریدنے کا کام نواب ملک نے کیا تھا۔ یہ زمینیں ممبئی دھماکے کے ملزموں کی ہیں
