نظام آباد یکم جون
(زین نیوز)
گن ٹرسٹ رجسٹرڈ نظام آباد کے جنرل سیکریٹری مسٹر شیخ مجاہد کے بموجب آل انڈیا سطح پرایرگن اسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل رائفل شوٹنگ چیمپئن شپ 2022ء کا 28 مئی کو گوا کے شہر پاناجی میں شاندار پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا گیااس موقع پر تلنگانہ ریاست کے واحد شہر نظام آباد سے 6/طلبہ بشمول تین طالبات جملہ 9 نے شرکت کی جو مندرجہ ذیل ہیں 18 سال سے کم عمر کے زمرہ میں محمد عبداللہ 20 میٹر ، اثناء ایمان 10 میٹرس ، محمد شہید معاذ 10 میٹرس، محمد مصطفےٰ سعد 10 میٹرس 14 سال، محمد حمزہ 20 میٹرس 14 سال، شیخ مستقیم ظفیر 10 میٹرس 12 سال، مجتبیٰ 10 میٹرس 10 سال، ایمن بختیار 14 سال 10 میٹرس، ارضا بختیار 10 میٹرس 10سال نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام نے گولڈ میڈل حاصل کیا
مسٹر شیخ مجاہد نے بتایا کہ کہ یہ تمام کامیاب طلبہ و طالبات گن ٹرسٹ کے انٹرنیشنل معیار کی صلاحیت والے کوچ کے ذریعے تربیت یافتہ ہیں گن ٹرسٹ رجسٹرڈ ایک ایسا ادارہ ہے
جو حکومت کی امداد کے بغیر اپنے طلبا کو اپنے سرمائے سے نیشنل لیول تک پہنچانے میں کامیابی حاصل کی اور تمام طلبہ نے گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے پورے ملک میں ریاست تلنگانہ اور شہر نظام آباد کے نام اور اپنے والدین کا نام روشن کیا
اگر انہیں اسی طرح حکومت کے محکمہ ا سپورٹس کے تحت کی تربیت کا سلسلہ جاری رہا تو مستقبل میں وہ عالمی سطح پر اولمپکس میں اپنا مقام بناسکتے ہیں
اس چمپئین شپ میں ائر گن اسوسی ایشن آف انڈیاکے جنرل سیکرٹری مسٹر لاؤ کمار جادھو، مسٹر مدن بدر نائب صدر،مسٹر شنڈئے صدر بار ایسوسی ایشن گوا اور ائر گن اسوسی ایشن آف انڈیاکے عہدیداران موجود تھے۔مسٹر شیخ مجاہد نے مزید بتایا کہ 6/ جون تا 12/ جون 10 تا 16 سال کی عمر کے طلبہ و طالبات کو رائفل شوٹنگ کی مفت تربیت فراہم کی جائے گی مزید تفصیلات کے لئے شیخ مجاہد کے سیل نمبر 9848849481 پر ربط پیدا فرمائیں شیخ مجاہد نے طلبہ و طالبات میں اسپورٹس شعور بیداری کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا اور مارشل آرٹس فنون کو سیکھنے کی ترغیب دی۔
