نیوز ویب اور سوشل میڈ یا چیانلس پر قابل اعتراض ونفرت انگیز نشریات پوسٹ نہ کرنے کی ہدایت

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد:۔20/ ستمبر

(پریس نوٹ )

دفتر کمشنر پولیس حیدرآباد کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ کے بموجب کہا گیا ہے کہ بعض مخصوص چیانلس ویب چیانلس سوشل میڈ یا چیانلس ایسے پروگرامس نشر کر رہے ہیں جو واضح طور پر کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورکس ( ریگولیشن ایکٹ نمبر 7 براۓ 1995ء کی دفعہ 5 کے تحت پروگرام کوڈ کی صریح خلاف ورزی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ان پروگرامس کا رحجان مخصوص طبقات کے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا رحجان پایا جا تا ہے جس کی وجہ سے فرقہ وارانہ یکجہتی متاثر ہورہی ہے اور مختلف گروپس وطبقات میں نفرت پیدا ہورہی ہے جو نہ صرف عوامی سکون کے ندارد کا سبب بن سکتے ہیں بلکہ امن وامان درہم برہم ہوسکتا ہے ۔
دفتر کمشنر پولیس سے جاری کردہ نوٹ میں مفاد عامہ کی خاطر درخواست کی گئی ہے کہ ایسے کسی بھی قسم کے پروگرامس یا ایسے پروگرامس جو کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورکس ( ریگولیشن ایکٹ نمبر 7 براۓ1995 کی خلاف ورزی ہوتی ہونشر یا پوسٹ کرنے سے گریز کیا جائے ۔
مزید براں اگر مذکورہ بالا پروگرام کوڈ کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو خاطیوں کے خلاف کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورکس ( ریگولیشن ایکٹ نمبر 7 براۓ1995 کی دفعات 16 اور 7 1 اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت قانونی چارہ جوئی کی جاۓ گی ۔