واٹس ایپ صارفین کے لئے سیکورٹی کے جدید فیچرس

تازہ خبر عالمی

29؍جنوری
ویب ڈیسک
واٹس ایپ اس وقت پیغامات کی ترسیل اور رابطے کا مشہور ترین ذریعہ ہے اور اس کے صارفین کی تعداد کا شمار بھی ممکن نہیں ہے ۔ اتنی بڑی تعداد کے صارفین کو مطمئين کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے اسی وجہ سے آئے دن اس کی نت نئی اپ ڈیٹ سامنے آتی رہتی ہیں حالیہ دنوں میں میں اس کے دو نئے فیچر متعارف کروائے گئے ہیں جو کہ اس کے صارفین کے لیے انتہائی خوشی کا باعث ہیںمرضی کے بغیر کسی چیٹ گروپ میں شامل نہیں کیا جا سکے گاواٹس ایپ اپنے صارفین کو گروپ چیٹ کی سہولت فراہم کرتا ہے اور یہ ایک اچھا فیچر ہے جس کے ذریعے بہت سارے افراد تک اپنی بات پہنچائی جا سکتی ہے بلکہ اس کے ساتھ گروپ چیٹ کا حصہ بن کر سوشل بھی ہوا جا سکتا ہے-مگر واٹس ایپ کا یہ فیچر اس وقت ایک سزا سے کم نہیں لگتا جب مختلف گروپ آپ کو آپ کی مرضی کے خلاف ایڈ کر دیتے ہیں اور ان گروپس میں کی جانے والی چیٹ سے مستقل طور پر آپ کا فون اس وقت تک بجتا رہتا ہے جب تک آپ اس گروپ کو ایگزٹ نہیں کر دیتے ہیں اور یہ کہانی ہر نئے دن کے ساتھ دہرائی جاتی ہے-مرضی کے خلاف گروپ میں شمولیت کی روک تھاممگر اب واٹس ایپ والوں نے اپنے صارفین کو اس مشکل سے نجات دلوانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کے ذریعے اب ہر کوئی آپ کو کسی گروپ میں ایڈ نہیں کر سکے گا -اس فیچر کو پرائيوسی سیٹنگ میں جا کر فعال کیا جا سکتا ہے سیٹنگ میں کسی بھی گروپ کو جوائن کرنےکے لیے تین آپشن دیے

گئے ہیں جن میں سے ہر ایک ، صرف کانٹیکٹ یا کانٹیکٹ کے علاوہ کے آپشن موجود ہیں -کانٹیکٹ کے سوا کا آپشن منتخب کرنے کی صورت میں آپ کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ آپ مخصوص نمبروں کو بلیک لسٹ کر سکیں گے اور کوئی بھی فرد جو آپ کو کسی گروپ میں شامل کرنا چاہے گا اس بات کا پابند ہوگا کہ آپ کو گروپ میں شامل کرنے سے پہلے آپ کو میسج کر کے اس کی اجازت لے آپ کے پاس گروپ میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرنے کے لیے تین دن کی مہلت ہو گی- بائيو میٹرک سیکیورٹی سپورٹ کا آغازفنگر پرنٹ سیکیورٹی والے اسمارٹ فون تو پہلے ہی مارکیٹ میں موجود ہیں اور اب تو آئی فون نے فیس سیکیورٹی والے فون بھی متعارف کروا دیا ہے مگر واٹس ایپ کا شمار ان اولین ایپلی کیشنز میں ہوتا ہے جنہوں نے ایپلی کیشنز میں موجود پیغامات کی پرائیوسی اور سیکیورٹی کے لیے بائيو میٹرک سیکیورٹی سپورٹ کا فیچر متعارف کروا دیا ہے-اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے واٹس ایپ کی اپ ڈی گریڈیشن درکار ہے اس کے بعد اپنے فون میں واٹس ایپ آن کریں اور اس کی سیٹنگ کے فیچر میں جائيں اس کے بعد اکاؤنٹ کے آپشن کو کلک کریں اور پھر وہاں سے پرائیوسی کے آپشن کو کلک کریں وہاں سے یوز فنگر پرنٹ کے آپشن کو ان لاک کر دیں-اب آپ کے واٹس ایپ کو آپ کے فنگر پرنٹ ویری فیکیشن کے بغیر کوئي بھی استعمال نہیں کر سکے گا