جگتیال29؍جنوری
زین نیوز
ضلعی عہدیدار برائے محکمہ سیول سپلائی،جگتیال چندن کمار نےبتایاکہ کمشنر برائے محکمہ سیول سپلائی تلنگانہ کی ہدایت کے مطابق عوامی تقسیم نظام راشن ڈیلرس شاپ پر (راشن چاول) راشن کارڈ گیرندوں کو ماہ فروری سےموبائل پر OTP یا آئیرش کی شناخت کے ذریعہ ہی راشن فراہم کیا جائیگاجبکہ سابق میں کسی تین طریقوں یعنی انگشت کا نشان(فینگر پرنٹ)بائیو میٹرک اور آنکھوں کی شناخت(آئیرش) کی ا سکاننگ یا OTP میں سے کسی ایک طریقے کے تحت فراہم کیا جارہا تھا ماہ فروری سے موبائل OTP یا آئیرش کی شناخت کے ذریعہ فراہم کیا جائیگا ۔ لہذا راشن کارڈ ہولڈرس فوری آدھارکارڈ سنٹر ‘ کے ذریعہ اپنے آدھار کارڈ سے اپنےموبائل فون نمبر کو لنک کروالیں بصورت دیگر OTPمؤصول نہ ہوگا۔آدھار کارڈ کے ساتھ فون نمبر کا لنک ہونے پر ہی OTP مؤصول ہوگا
