حیدرآباد 13ماچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
صدر ریاستی بی جے پی و رکن پارلیمنٹ بی سنجے نے پارٹی آفس میں بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھررا¶ پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ کھلے عام نہیں تو بالراست طور پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریاست کے ملازمین کو 29 فیصد فٹ مینٹ کا لالچ دیتے ہوئے دونوں یم یل سی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملازمین کو 45 فیصد فٹ مینٹ دینے کا اعلان کرے اور دو لاکھ مخلوعہ جائےدادوں پر تقررات کے سلسلہ میں اعلامیہ جاری کرے صدر ریاستی بی جے پی و رکن پارلیمنٹ بی سنجے نے دعویٰ کیا ہے کہ یم یل سی انتخابات کے نتائج دوباک اور جی ایچ ایم سی کی طرح ہونگے اور دونوں یم یل سی نشستوں پر بی جے پی کے امیدوار کامیابی حاصل کرتے ہوئے تلنگانہ قانون ساز کونسل میں حکومت کی ناکامیوں کو لے حکومت کا گھیرا¶ کرینگے
انہوں نے بتایا کہ ریاست کی عوام وزیر اعلیٰ کی تانا شاہی اور بدعنوان حکومت کے خلاف متحد ہو کر ٹی ار ایس کو سبق سکھاتے ہوئے بی جے پی کو کامیابی سے ہمکنار کر رہی ہیں اس کا آغاز دوباک ضمنی انتخابات سے ہوا اور اس کامیابی کا سلسلہ 2023 کے اسمبلی انتخابات تک جاری رہے گا انہوں نے بھینسہ واقعہ پر وزیر اعلیٰ کی خاموشی کو معنی خیز قرار دیا اس پریس کانفرنس میں بی جے پی یم یل سی امیدوار رام چندر راو اور دیگر بی جے پی قائدین موجود تھے ۔
