علم روشنی ہے جہل اندھیرا

تازہ خبر مضامین

حوصلہ ہوتوراستے بھی منزل بن جاتے ہیں محمد ثاقب ولد مسعوداعجاز کو دلی مبارکباد
ازقلم عبدالقیوم شاکر القاسمی
جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء نظام آباد
9505057866
الحکمۃ ضالۃ المؤمنعلم وحکمت مومن کا گمشدہ خزانہ ہے جہاں سے بھی مل جاے وہی اس کا حقدار اور مستحق ہے وہ اس کو لے لے اسی بات کو کسی شاعر نے اپنی زبان میں کہالو علم جان دے کر جہاں ملےجس سے ملے جس قدرملےعلم ایک ایسی دولت لازوال ہے جونہ بانٹنے سے ختم ہوتی ہے نہ اس کو کبھی زوال ہے
اس لئےہرمومن کو علم حاصل کرنا چاہیے خواہ دین کا ہوں یا دنیا کا ہاں البتہ دین کی بنیادی باتوں کا مثلا عقائد اعمال کا علم پاکی ناپاکی حلال حرام کی تمیز جائز وناجائز سے واقفیت یہ لازمی اور فرض عین ہے جس سے کسی کو چھٹکارا اور مفر نہیں ہے خواہ مرد ہو ں یا عورت ہر مسلمان عاقل بالغ مرد وعورت پر اس کا حاصل کرنا فرض ہے اسی طرح دنیا کا علم ڈاکٹریٹ انجینئرنگ سیاسیات وکالت لسانیات معاشرت ودیگر علوم دنیاوی بھی انسان کے لے حاصل کرنا اہم اور ضروری ہے جس کے بناء انسان اس اسباب والی دنیا میں ایک گونہ اندھا اور جاہل ہی کہلاتا ہے

ہمارے مسلم سماج میں بہت سارے وہ بچے اور بچیاں ہیں جو نہ دین کے علم سے دلچسپی رکھتے ہیں نہ ہی دنیاوی علوم سے ان کو کوی سرو کار ہے بس یوں ہی اپنی زندگی گذارکر پوری کرلیتے ہیں اور اورمقصد زندگی سے بے بہرہ ہوکر ہی جی لیتے ہیں آج مسلم معاشرہ تعلیمی میدان میں دیگر اقوام کے مقابلہ میں بہت پیچھے دکھائی دے رہا ہے جو ہمارے لےء ایک لمحہ فکریہ ہے ان نوجوانوں کو تعلیم کی اہمیت وضرورت کو سمجھنے کی ضرورت ہے
اسی ضرورت کو سمجھنے والے بہت سارے افراد علم سے آراستہ ہوکر دنیا جہاں میں اپنا اپنے والدین کا نام اور مقام بلند کررہے ہیں جو ایک خوش آئند بات ہے انہیں میں سے ایک ہمارے شہر نظام آباد کا طالب علم محمد مخلصین احمد ثاقب ولدمحمد مسعود احمداعجازساکن محلہ احمدپورہ کالونی ایم آرای سی سے میکانیکل انجینئرنگ مکمل کیا اور اعلی نشانات سے کامیابی درج کراتے ہوےاپنی محنتوں کا ثمرہ پایا
اب ایم ایس کے لئے اعلی تعلیم گاہوں کا رخ کرنے والے ہیں ہم دل کی گہرائیوں سے اس نوجوان اور ان کے والدین وسرپرستوں کو مبارکباددیتے ہوے دعاء کرتے ہیں کہ اللہ پاک دن دوگنی رات چوگنی ان کو ترقیات کی دولے سے نوازے مزید علمی سفر طےء کرتے ہوے اس میدان میں آگے بڑھاے اور دوسروں کے لےء ان کو نمونہ اور مثال بناے