ڈی آر ڈی او میں ملازمت کی فر اہمی کا جھا نسہ شاطردھوکہ باز تین کروڑ سے زا ئد رقم لے کر فرار

بین الریاستی تازہ خبر

حید رآباد 14 / اپر یل
( زین نیو ز ڈاٹ نیٹ)
ضلع گنٹور آند ھرا پر دیش کے ساکن را ئے بھا گی سائی ناتھ ایلیا نے ڈی آر ڈی او میں ملازمت کی فرا ہمی کا جھا نسہ د ے کر تقر یباََ نوجوانوں سے تین کروڑ سے زائد رقم کی وصو لی کے بعد را ہ فرا ر اختیار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطا بق پڑو سی ر یاست آند ھرا پر دیش کے ضلع گنٹور کے ساکن سا ئی ناتھ را ئی بھا گی نے دو سال قبل اپنی والدہ شاردا کے ساتھ حید رآباد منتقل ہوا۔شاردا نگر میں ایک کرا ئے کے گھر میں مقیم ہو کر مقامی نوجوانوں سے اس طر ح متعارف ہوا کہ وہ ڈسٹر کٹ رورل ڈیو لپمنٹ آفس کے پی اے کی حیثیت سے خد مات انجام دیتا ہے وہ اگر اس سے جڑ جا ئیں تو وہ سب کو ملازمتیں دلائے گا ۔

اتفاق سے لاک ڈائون کے بعد جون میں ڈی آر ڈی او میں اڈ منسٹر یٹیو اسٹاف کا نو ٹیفکیشن جاری ہوا۔اسکے بعد تو سائی ناتھ کو ایک ز رین موقع ہا تھ لگا اس نے 5 لاکھ رو پئے د ینے پر نو جوانون کو ملازمت فر اہم کر نے کی ضمانت د ی اور نو جوانوںکو اپنا ہمنوا بنا تے ہو ئے نوجوانوں سے پیشگی رقم کے طور پر فی کس ڈ ھائی لاکھ رو پئے وصول کئے اور یہ معا ہد ہ کیا کہ مز ید ڈ ھا ئی لاکھ رو پئے ملازمت کی پہلی تنخواہ ملنے کے بعد د ینا چا ہئے ۔اور کچھ شاطر لوگوں کو اس نے جعلی تقرر نا مہ بھی حوالہ کیا جس پر ڈاکٹرجے پی سنگھ کے دستخظ اور اسٹا مپ اور اعظم تر ین تنخواہ 79,596 رو پئے در ج تھی ۔

تا ہم اس کی یہ سازش کا میاب ر ہی اس نے اطراف و اکناف کے تقر یباََ نوجوانون کو ملازمت کا جھا نسہ د یتے ہو ئے اچھی خا صی رقم بٹور نے میں کا میاب ہو گیا ۔ بلکہ اس نے اپنے گھر کام کر نے والی خا تون پد ما سے بھی کینٹین میں ملازمت کی فرا ہمی کا تیقن دے کر تقر یباََ 1.50 لاکھ ر وپئے وصول کر لئے ۔جب انکے دھو کہ کا شکار ہو نے والے نوجوانوں نے رقم کی پیشگی ادائیگی کے با وجود بھی ملازمت میں تاخیر کی وجہہ سے اس پر دبا ئو ڈا لا تو اس نے را ہ فرار اختیار کر لی ۔تاہم کل متا ثرہ نوجوانوں نے پو لیس سے ر جوع ہو تے ہو ئے اسکی تمام تفصیلات سے واقف کر وایا پو لیس نے ایک مقد مہ در ج کر تے ہو ئے تحقیقات کا آ غاز کر دیا ۔
قبل ازیں پو لیس سائی ناتھ کے مکان پہنچ کر مکان میں مو جود تمام لیٹر ہیڈ اور جعلی اسٹا مپس وغیر ہ کو ضبط کر لیا ۔