سب انسپکٹرسمیت بیوی‘ بچہ سڑک حادثہ میں ہلاک

تازہ خبر جرائم حادثات

جھارکھنڈ :14؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)

جھارکھنڈ کے ضلع دھن آباد کے جوراپوکھر پولیس اسٹیشن میں تعینات سب انسپکٹر اکھلیش پرساد یادو ، اس کی بیوی اور بچہ ایک سڑک حادثے میں فوت ہوگئے۔ یہ تینوں گاڑی سے رانچی سے گھر جارہے تھے کہ ڈلٹن گنج میںحادثہ کا شکار ہوگئے۔

بتایا جارہا ہے کہ کار اور ٹرک کے اس تصادم میں اکھلیش ، اس کی اہلیہ اور بچے کی جائے وقوعہ پرہی موت ہوگئی۔ جبکہ شدید زخمی کچھ دیگر افراد کو رمز دواخانےمیں داخل کرایا گیا ہے۔

سب انسپکٹر اکھلیش یادو ، جو پامو کے قریب چھتر پور کے گاؤں کووال کا رہائشی ہے ، اپنےافراد خاندان کے ساتھ علاج کرانے کے بعد رانچی سے گھر جارہا تھا۔ اس کے بعد ان کی کار ڈلنٹ گنج-رانچی مین روڈ پر ٹرک سے ٹکرا گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق تصادم اتنا تیز تھا کہ کارکے پرخچے اڑگئے حادثہ میں سب انسپکٹر ، اس کی اہلیہ اور بچہ بر سر موقع ہلاک ہوگئے
حادثہ کی اطلاع پر پولیس مقام حادثہ پہنچ کر پنچنامہ کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا اور نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانے منتقل کردیا۔