ہر فرد کسی نہ کسی طرح سے مہاتما گاندھی کی تعلیمات سے متاثر ہوا ہے۔ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی
حیدرآباد: ۔13؍اکتوبر
(پریس نوٹ)
دنیا میں ایک بھی فرد ایسا نہیں ہوگا جو مہاتما گاندھی کی تعلیمات سے متاثر نہ ہوا ہو۔ ہر فرد کسی نہ کسی طرح سے مہاتما گاندھی کی تعلیمات سے متاثر ہوا ہے اور آگے بھی ہوتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے رویندرا بھارتی میں منعقدہ شروتی لیا آرٹس اکیڈمی کے مہاتما گاندھی شانتی اسپورتی ایوارڈ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی نے سارے عالم کو عدم تشدد اور ستیہ گرہ کا سبق سکھایا۔اور کہا کہ گاندھی جی نے ایک بار کہا تھا کہ”کسی بھی صورتحال میں امن، بھائی چارگی اورعدم تشدد متاثر نہیں ہونا چاہئے”. وزیر موصوف نے کہا کہ معاف کرنا اور عفو و در گزر کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں.کمزور لوگ کبھی بھی دوسروں کو معاف نہیں کر سکتے۔ معاف کرنا تو عظیم اور بہادر لوگوں کا کارنامہ ہے۔
انہوں نے پوچارم سرینیواس ریڈی اور مدھو سدھن چاری کو اپنا سیاسی استاد قرار دیا. اور کہا کہ ان دونوں قائدین سے سیاسی میدان میں بہت کچھ سیکھا ہے. انہوں نے کہا کہ شروتی لیا آرٹس اکیڈمی پچھلے بیس سالوں سے آرٹس اور دیگر سماجی شعبوں میں بہترین خدمات انجام دے رہی ہے۔
اکیڈمی کے چیئرمین بھیم ریڈی اور بانی سکریٹری محترمہ آمنی فنکاروں کی مسلسل حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ جو خوش آئند بات ہے. ریاست تلنگانہ ، متحرک وزیر اعلی ،جناب کے سی آر کی قیادت میں بہت سی فلاحی اسکیمیں اور مجموعی ترقی حاصل کر رہی ہے۔ کے سی آر نے بھی گاندھی جی کی راہ پر عمل کرتے ہوئے عدم تشددکے ساتھ تلنگانہ تحریک کی قیادت کی۔ اور 14 سال کی مسلسل جدوجہد کے بعد تلنگانہ حاصل کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت تلنگانہ، ریاست میں فنون کو فروغ دینے کے لئے بہت سے پروگرام کر رہی ہے۔جس سے کسی کو انکار نہیں. وزیر داخلہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت تلنگانہ نے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے میں کافی توجہ دی ہے.
شروتی لیا آرٹس اکیڈمی کی جانب سے وزیر داخلہ محمد محمود علی کو مہاتما گاندھی شانتی اسپورتی ایوارڈ سے نوازا گیا. جس پر محمد محمود علی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "مہاتما گاندھی شانتی اسپورتی ایوارڈ” حاصل کرنے پر انہیں فخر محسوس ہورہا ہے۔
آگے کہا کہ ایوارڈ کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کہ ایوارڈ کو اسمبلی اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی کے ہاتھوں سے نوازا گیا۔ وزیر موصوف نے پوچارم سرینواس ریڈی کے متعلق کہا کہ وہ ایک بہترین سیاستدان، عمدہ رہنما، سابق وزیر اور ایک انسان دوست شخص ہیں، جو تمام لوگوں کے لیے باالخصوص غریبوں کے لیے دن رات کام کرتے ہیں۔
یہ ایوارڈ کوئی معمولی ایوارڈ نہیں ہے۔ اس ایوارڈ کو ماضی میں سابق گورنرجناب کے روشیہ اور سابق اسمبلی اسپیکر مدھو سدھن چاری کو بھی نواز ا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیل ویل کارپوریشن کے سی ایم ڈی سبا را ، ترومالا بینک کے ایم ڈی این چندرا شیکھر اور واساوی گروپ کے چیئرمین وجئے کمار، اکیڈمی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
وزیر موصوف نے مہاتما گاندھی شانتی اسپورتی ایوارڈ سے نوازنے اور تقریب کے انعقاد پر شروتی لیا آرٹس اکیڈمی کے تمام ذمہ داروں اور مہمانان باالخصوص اسمبلی اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی، صدر اجلاس سابق اسپیکر مدھو سدھن چاری کا شکریہ ادا کیا.اور تیقن دیا کہ وہ زندگی بھر مہاتما گاندھی کے عدم تشدد پر عمل پیرا رہیں گے، کبھی کسی کو شکایت کا موقع نہیں دیں گے.
مہمانان نے اپنے خطاب میں مہاتما گاندھی شانتی اسپورتی ایوارڈ کے لیے محمد محمود علی کے انتخاب پر کہا کہ ان سے بہتر شخص اس ایوارڈ کے لیے دوسرا نہیں ہوسکتا. یاد رہے کہ محمد محمود علی، مہاتما گاندھی شانتی اسپورتی ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے مسلمان شخص ہیں.
