زین نیوز ڈسک
برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک اور تبدیل شدہ شکل دریافت ہوئی ہے برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہین کوک نےمیڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ وائرس کی نئی تبدیل شدہ شکل، جنوبی افریقہ کا سفر کرنے والے لوگوں سے قریبی رابطے میں آنے والے دو افراد میں دریافت ہوئی ہےبرطانیہ نے جنوبی افریقہ کا سفر کرنے والوں سے رابطے میں آنے والے افراد کی طبی جانچ کے بعدان افراد میں کورونا وائرس کی ایک اور تبدیل شدہ شکل دریافت کی ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں وائرس کی ایک نئی تبدیل شدہ شکل پھیل رہی ہے۔ انھوںنے بتایا کہ دریافت شدہ نئی قسم کا وائرس اس وقت برطانیہ میں پھیلنے والے نئی قسم کے وائرس سے بھی زیادہ متعدی ہے جو تیزی کے ساتھ پھیل سکتا ہے۔وزیر صحت نے کہا کہ حکومت، ہفتے سے لوگوں کے باہر نکلنے سمیت وسیع تر علاقوں میں سخت پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ انھوںنے متنبہ کیا ہےکہ طبی دیکھ بھال کا نظام دباؤ کا شکار ہو سکتا ہے۔ وزیر صحت میٹ ہین کوک نے گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران جنوبی افریقہ کا سفر کرنے والے افراد کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی
