جگتیال25؍ڈسمبر
زین نیوز
جگتیال میں آج صبح بی جے پی اور ٹی آر یس کارکنوں میں تصادم کا واقعہ اس وقت پیش آیا جبکہ ریاستی صدر بھارتیہ جنتا پارٹی تلنگانہ و رکن پارلیمنٹ کریم نگر مسٹر بنڈ ی سنجے کمارویر و پاکشی گارڈن پہنچنےجہاں انجہانی وزیر آعظم اٹل بہاری واجپائی کی یوم پیدائش تقریب منائی جارہی تھی ا س وقت ٹی آریس کے برہم کارکنوں نے دورہ کنندہ ریاستی صدر بی جے پی کو روکنے کی کوشش کی اور بنڈی سنجے واپس جاو کے نعرے لگاتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے گارڈن کے علاقہ کی صورتحال اچانک کشیدہ ہوگئی ۔ حالات کو بھانپتے ہوئے ضلع یس پی مسز سندھو شرما مقام احتجا ج پہنچ گئیں احتجاجی ٹی آرایس کارکنو ں نے آپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے ہوئے تھے جس پر یہ تحریر تھی کہ مرکزی حکومت کی جانب سے منظورہ1024ءفنڈس کی فوری اجرائی عمل میں لائی جائے۔ جوں ہی اسکی اطلاع مقامی ٹی آریس رکن اسمبلی ڈاکٹر سجنے کمار ہوئی تو وہ فوری عجلت میں مقام احتجاج پہنچ گئے جس کے بعد نعرے بازی کا سلسلہ چل پڑا۔جس سے گارڈن کی فضاء مزید مکدر ہوگئی ۔دو سو سے زائد احتجاجیوں میں ٹی آریس پارٹی سے وابستہ سرپنچوں اور کارکنوں تعداد موجودتھی احتجاج کی وجہ سے مصروف ترین بائی پاس روڈ کی ٹرافک تھوڑی دیر کے لئے مسدود ہوگئی جس پر پولیس کو ٹرافک کی بحالی کے لئے متبادل انتظامات کرنے پڑے۔یہ پہلا موقع ہے کہ صدر بی جے پی بنڈی سنجے کو مخالف پارٹی کے سرپنچوں اور کارکنوں کے مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس کوحالات پر قابو پانے کے لئے رکن اسمبلی جگتیال مسٹر یم سنجے کمار کے بشمول سرپنچوں اور ٹی آریس کے احتجاجی کارکنوں کو گرفتار کرنا پڑا۔جس کے بعد حالات معمول پر آگئےاور صدر ریاستی بی جے پی بنڈی سنجے ویرو پاکسی گارڈن میں انجہانی وزیر آعظم اٹل بہاری واجپائی کی تقریب میں حصہ لیا۔
