حیدرآباد:6؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
چیف سیکریٹری سومیش کمار نے متعلقہ عہدیداروں کو کورونا وباء کے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔آج بروز منگل انھوں نے کورونا ‘ٹیکہ اندازی،تشخیص،اور وباء پر کنٹرول کرنے کے اقدامات کے سلسلے میں انھوں اضلاع کے کلکٹروں کے ہمراہ ویڈیو کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ قومی سطح پر پھر ایک بار کورونا وائیرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔جسکو نظر میں رکھتے ہوئے موثر انداز میں قابو پانے کے اقدمات کئے جائیں۔اور کورونا ٹسٹ کی تعداد میں اضافہ کرنے کی کوشش کی جائے۔

ضلعی سطح پر موجود ہر ابتدائی طبی مرکز میں یومیہ کم از کم 100 ٹسٹ ، سماجی طبی مراکز میں 150 ٹسٹ ،سیول ہاسپٹل میں 300 ٹسٹ کئے جائیں ۔اور انکی تفصیلات کو ساتھ ہی ساتھ کوویڈ ایپ میں اپ لوڈ کیا جاتا رہے۔کورونا کے مثبت نتائج میں مبتلا ء افراد کو گھریلو قرنطین کیا جائے۔مکانوں میں قرنطین کی سہولت نہ ہونے والے افراد کو سرکاری قرنطینہ میں رکھنے کی اضلاع کے کلکٹروں کوانھوں نے ہدایت دی۔
جن علاقوں میں کورونا کی وبا ء میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہو ،وہاں شفافیت کے خصوصی اقداما ت کئے جائیں ۔ضلعی سطح پر تمام تعلقات اور مؤاضعات میں شفافیت سے متعلقہ کاموں کوموثر انداز میں روبہ عمل لایا جائے۔حکومت کے احکامات کے مطابق 40 سال سے زائد عمر والے افراد کی ٹیکہ اندازی کی جائے۔ا ضلاع میں کوویڈ ویکسن سے متعلقہ اہداف کی تکمیل کریں ۔ہر ابتدائی طبی مرکز کے احاطہ میں 125 افراد ، سماجی طبی مراکز میں یومیہ 150 ٹسٹ کئے ،سیول ہاسپٹل میں یومیہ 300 ٹسٹ کئے جائیں ۔
ماہ اپریل کی 30 تاریخ تک کسی بھی قسم کے اجتماعی پروگراموں کی اجازت نہ دی جائے۔عوام کو لازمی طور پر ماسک کے استعمال کیلئے پابند کیا جائے۔عام مقامات میں ماسک کا عدم استعمال کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے جائیں ۔زائد کیس درج ہونے پردواخانوں میں علاج کی سہولت کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔کوویڈ کیلئے خصوصی بستر،وارڈس کا اہتمام کیا جائے۔کورونا کے کیسوں میں جہاں اضافہ ہورہا ہو ان علاقوں میں زائد ٹسٹ کئے جائیں ۔اور صفائی کے موثر اقدامات کئے جائیں ۔ ویڈیو کانفرنس میں شریک ضلع کلکٹر جگتیال جی روی نے کہا کہ ضلع جگتیال میں مقررہ ہدف کے مطابق ٹسٹ کئے جارہے ہیں ۔فی الحال یومیہ 1400 ٹسٹ ضلعی سطح پر کئے جارہے ہیں

۔کورونا سے متعلقہ ذیادہ سے ذیادہ ٹسٹ بھی کئے جارہے ہیں ۔دواخانوں میں علاج کی سہولت کیلئے مناسب اقدامات کئے گئے ہیں ۔ضلع میں کوویڈ کیر سنٹرس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔فی الحال 100 بستروں کےذریعہ علاج کی سہولت میسر کی گئی ہے۔جس میں 20 بستروں کیلئے آکسیجن، اور 15 بستروں کیلئے آئی سی یو کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ضلعی سطح پر آج تک جملہ 175 نئے کیس درج ہوئے ہیں ۔جنھیں گھریلو قرنطین کیا گیا ہے۔ضلع جگتیال میں منجملہ تاحال 11637 مثبت نتائج میں ملوث ہو افرادکا علاج کرنے پر ان میں 10897 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔56 افراد کی وفات ہوئی ہے۔684 فعال کیس ہیں ۔فی الحال 675 افراد گھریلو قرنطین میں ہیں ۔اور دواخانے میں 9 افراد زیر علاج ہیں ۔اس موقع پر ضلعی عہدیدار برائے محکمہ طب سریدھراور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
