چیف سکریٹری تلنگانہ شومیش کمارکورونا سے متاثر

Uncategorized

حیدرآباد:6؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
چیف سکریٹری تلنگانہ( سی ایس) مسٹر سومیش کمار کورونا سے متاثر ہوئے ہیں انکی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے انھوں نے بتایا کہ احتیاطی طور پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جس کے بعد انکی رپورٹ مثبت آئی ہے

انھوں نےخود تصدق کی ہے انکی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے ۔چیف سکریٹری مسٹر سومیش کمار نے آج ہی کورونا کے خاتمہ کے لئے موثر اقدامات کے لئے اضلا ع کے کلکٹرس کے ہمراہ ویڈیو کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا تھا او رایک دن قبل چیف منسٹر کے سی آر سے کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی تھی

مختلف محکموں کے ساتھ بلا تعطیل مصروف رہنے والے شومیش کمار نے طبیعت کی ناسازی پر آج کووڈ ٹیسٹ کروایاتھا رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ واضح رہے کہ چیف سکریٹری نے تین دن قبل کورونا کی پہلی خوارک لی تھی ۔

بغیر کسی کورونا کی علامت کے مثبت رپورٹ آنے پر چیف سکریٹری نےکچھ دن روزمرہ کی سرگرمیوں سے دور رہنے کا فیصلہ لیا انھوں نے ان سے رابط میں آنے والےافراد سے کورونا ٹیسٹ کروانے کے علاوہ خود کو قریطینہ میں رہنے خواہش کی ہے