کیرالہ میں لرزہ خیز سڑک حادثے میں 9 افراد ہلاک، 38 زخمی

تازہ خبر جرائم حادثات قومی
 کے ایس آر ٹی سی بس کا سیاحوں کی بس سے تصادم
پلکاڈ :۔6؍اکتوبر
(زیڈ این ایم ایس)
کیرالہ کے پلکاڈ ضلع سےمیں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں 9؍افراد کی مو ت واقع ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کیرالہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) کی بس کے پلکاڈ ضلع کے وڈاکانچیری میں حادثے کا شکار ہونے سے 9 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔ ریاستی وزیر ایم بی راجیش نے میڈیا کو اس واقعہ کی جانکاری دی۔ بس سیاحوں کی بس سے ٹکرا گئی۔ سیاحتی بس ضلع ایرناکولم کے باسیلیوس ودیانکیتن کے طلباء اور اساتذہ کو لے کر اوٹی جارہی تھی۔
بتایا جا رہا ہے کہ اس لرزہ خیز سڑک میں ہلاک ہونے والے 9 افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے نجی اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق 5 سے 8 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ واقعہ کے فوری بعد جائے وقوعہ پر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
واضح کہ ریاستی وزیر ایم بی راجیش نے اس واقعہ کی جانکاری دی۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے موصولہ اطلاع کے مطابق، کیرالہ کے پلاکڈ ضلع کے وڈاکانچیری میں سیاحوں کی بس کیرالہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (KSRTC) کی بس سے ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
 منگل کو ہی مہاراشٹر کے لاتور میں ریاستی ٹرانسپورٹ کی بس سے کار کی ٹکر سے دو خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا تھا کہ یہ حادثہ ہیبت پور گاؤں کے ادگیر-نلےگاؤں روڈ پر صبح تقریباً 8.30 بجے پیش آیا۔ کار میں دو خواتین سمیت چھ افراد سوار تھے۔